خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 20 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 20

خطبات طاہر جلد 13 کے 20 خطبه جمعه فرموده 7 جنوری 1994ء پھر فرمایا۔ اگر چہ انٹر نیشنل احمد یہ ٹیلی ویژن کے وقت کے لحاظ سے کوئی قید نہیں ہے جو خطبہ کو میں لمبا بھی کر سکتا ہوں لیکن ربوہ والوں کے مجھے ابھی سے خط آ رہے ہیں شکووں کے کہ آپ ٹیلی ویژن پر لمبے لمبے خطبہ دیا کریں گے ہم کیا کریں گے ہمارا تو گھنٹے کا وقت ختم ہو جائے گا۔ اس لئے گھنٹے کے اندر مضمون سمیٹا کریں تو جب تک ان کا وقت نہ بڑھ جائے اس وقت تک بہر حال ہمیں احتیاط کرنی چاہئے اور وقت کے اندر مضمون کو ختم کرنا چاہئے ۔