خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 17 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 17

خطبات طاہر جلد 13 17 خطبه جمعه فرمودہ 7 جنوری 1994 ء شرنہ پہنچے بلکہ شر کی جگہوں سے ہمیں بچائے رکھ اور اس میں آپ کے ساتھ مسافروں کے لئے بھی دعا ہو گئی اور سفر میں جن جن جگہوں سے جن جن گلیوں سے آپ کا گزر ہوتا تھا ان سب کے لئے دعا ہو گئی یعنی ایسا پاک وجود جس کے جانے سے ہر جگہ برکت ہی برکت ہو جس کے ماحول میں کوئی برا واقعہ پیش نہ آ رہا ہو۔ یہ ایک بہت ہی پیاری دعا ہے جسے آپ نے ہم سب کے لئے ایک فیض عام کے طور پر ہم تک پہنچایا ہے کہ میں یعنی رسول کریم ﷺ یہ کیا کرتا تھا اور اگر آپ یہ دعا نہیں بھی کرتے تو بھی اللہ کی رحمت ہمیشہ آپ کے ساتھ رہا کرتی تھی لیکن اس کے ذریعہ ہمیں یہ بتایا کہ ایسی دعا کیا کرو کہ اس دعا کا فیض صرف تم تک نہ پہنچے تمہارے گھر تک نہ پہنچے بلکہ تمہارے ساتھ عام نور بن کر پھرتا رہے۔ جن شہروں میں تم جاؤ ان کے لئے برکت کا موجب بنے ، جن گلیوں سے تم گز روان کے لئے برکت کا موجب بنے ، جن سواریوں پر تم سوار ہوان کے لئے برکت کا موجب بنے اور کوئی برائی تم نہ دیکھو یعنی تمہارے ماحول تمہارے گرد و پیش میں کوئی برائی پیدا نہ ہو اس لئے یہ دعا بھی بہت ہی اہم ہے جسے ہمیں ہمیشہ یا درکھنا چاہئے۔ وو اور مظلوم کی پکار سے عام طور پر دنیا میں ظلم ہوتے رہتے ہیں اور ایک انسان بعض دفعہ بے بس ہو جاتا ہے۔ مسافر ہے کچھ بھی نہیں کر سکتا لیکن جب یہ کسی مظلوم کی پکار کو سنتا ہے تو دل کو بہت چوٹ لگتی ہے تو فرمایا کہ اس سے بھی ہمیں بچا کہ ہم تک کسی تکلیف زدہ کی کوئی چیخ پہنچے ۔ (ترمذی کتاب الادب حدیث نمبر : 3349)۔ صلى الله سے حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب گھر سے باہر تشریف لے جاتے تو یہ الفاظ دہراتے اللہ کے نام کے ساتھ گھر سے باہر نکلتا ہوں ۔ اللہ پر ہی تو کل کرتا ہوں۔ اے اللہ ہم تیری پناہ میں آتے ہیں اس بات سے کہ ہم لغزش کھائیں یا گمراہ ہوں یا ظلم کریں یا ہم پر ظلم کیا جائے یا ہم جہالت کی کوئی بات کریں یا ہمارے خلاف کوئی جہالت کرے۔“ یہ تمام وہ باتیں ہیں جو سفر میں در پیش ہوتی ہیں اگر چہ عام دنیا کے حالات میں ایک مقیم کے لئے بھی یہ خطرات رہتے ہیں لیکن مسافر ہونے کی حالت میں یہ خطرات بہت بڑھ جاتے ہیں اور ایک مسافر کے لئے زیادہ اس بات کا احتمال ہے کہ اس پر جہالت کی جائے۔ تو آنحضرت ﷺ نے جہاں جہاں ظلم اور جہالت سے بچنے کی دعا مانگی ہے وہاں یہ بھی مانگی ہے کہ دنیا کو بھی ہمارے ظلم اور ہماری جہالت سے بچا۔ صلى الله