خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 996 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 996

خطبات طاہر جلد 13 996 خطبه جمعه فرمودہ 30 دسمبر 1994ء کچھ مثالیں رکھتا ہوں کہ سب سے پہلے تو ہمیں سوچنا چاہئے کہ سوسال پہلے اس مقدس دور میں ، جس نے آج کے دور کی بنا ڈالی اور آئندہ سب ادوار کی بنا ڈال چکا ہے، کیا ہوا تھا ؟ وہ سال کیسے گزرا تھا ؟ اس سال کے اہم امور یہ ہیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو 1894ء میں بعض بہت ہی اہم اور بہت دور رس اثر رکھنے والی تصنیفات کی توفیق ملی اور خصوصیت کے ساتھ عرب دنیا کو آپ نے اس سال میں مخاطب فرمایا اور اللہ تعالیٰ نے عرب دنیا میں اس کے نتیجہ میں لبیک کہنے والے بھی بڑے عظیم پیدا کئے اور 1894 ء کا یہ سال اس پہلو سے اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ مؤرخ احمدیت مولوی دوست محمد صاحب نے جب اس سال کا موازنہ کیا تو سب سے نمایاں چیز ان کو یہی محسوس ہوئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کا عربوں میں نفوذ اگر کسی ایک سال سے وابستہ کیا جا سکتا ہے تو وہ 1894ء ہے اور عجیب بات ہے کہ جماعت احمد یہ عالمگیر کا آج 1994 ء بھی اس پہلو سے نمایاں ہے۔ اور خدا تعالیٰ نے جو ہمیں MTA جاری کرنے کی توفیق عطا فرمائی یہ بھی اس سال کا پھل ہے۔ 7 جنوری 1994ء کو یہ عالمی پروگرام جاری ہوا ہے اور اسی سال اسی پروگرام کی برکت سے اس کثرت سے عربوں کی توجہ احمدیت کی طرف ہوئی ہے کہ معلوم ہوتا ہے ہمارے مخالفین پر ایک زلزلہ آگیا ہے۔ بار بار سعودی عرب کے گزٹ اور ان کے اخبارات اس بات کو اچھال رہے ہیں اور ایک اخبار تو یہ لکھتا ہے کہ اب فوراً حرکت کرو جس تیزی سے احمدیت کا نفوذ پھیل رہا ہے اور عربوں پر خصوصیت سے اثر انداز ہے اگر ہم نے آج کار روائی نہیں کی تو پھر یہ بہت لیٹ ہو جائے گا۔ وہ الفاظ یہ ہیں سعودی گزٹ 27 جون 1994 ء بہ و یہ چھ مہینے کی بات ہے اس کے بعد بہت پانی آگے گزر چکا ہے۔ یہ میں جون کی بات بتا رہا ہوں ۔ ابھی انہوں نے جولائی میں ظاہر ہونے والی بیعتیں نہیں دیکھی تھیں اور گھبراہٹ کا اور پریشانی کا یہ عالم تھا وہ لکھتے ہیں: It is now time that we stop talking about countring the Kufr propeganda of Mirza Ghulam Ahmad's devient followers and establish a globel Islamic T۔V۔ Broadcast Station without delay۔