خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 883 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 883

خطبات طاہر جلد ۱۲ 883 خطبه جمعه ۱۹ نومبر ۱۹۹۳ء پھر فرمایا:۔ سچے ذکر سے سچے اعمال صالحہ ظاہر ہوتے ہیں ۔ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ اعمال صالحہ میں ڈھلتا ہے۔ ( خطبه جمعه فرموده ۱۹ نومبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں : الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَابِ آج چونکہ ذکر کے موضوع پر انشاء اللہ تعالیٰ خطبات کا آغاز ہو گا۔ گزشتہ کچھ جمعہ میں بھی میرا یہی ارادہ تھا لیکن وقت نہیں مل سکا دوسری باتوں میں سارا خطبے کا وقت گزر گیا۔ اس سے پہلے کہ میں اس مضمون کو شروع کروں ۔ جس کے عنوان کے طور پر یہ آیت کریمہ میں نے پڑھی ہے۔ میں یہ بیلی بلجة اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت احمدیہ حکیم کا دوسرا جلسہ سالانہ کل ۲۰ نومبر - ۲۰ نومبر سے شروع ہو رہا ہے اور دو دن جاری رہ کر ۲۱ کو اختتام پذیر ہوگا ۔ اسی طرح مجالس انصار اللہ ویسٹ کوسٹ ریجن یونائیٹڈ سٹیٹ کا امریکہ کا سالانہ اجتماع بھی کل سے شروع ہو رہا ہے اور ۲۱ نومبر تک جاری رہے گا۔ مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ گوئٹے مالا ۲۰ اور ۲۱ نومبر کو عورتوں کے حقوق پر اجتماع منعقد کر رہے ہیں ۔