خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 76
خطبات طاہر جلد ۱۲ 76 خطبه جمعه ۲۲ جنوری ۱۹۹۳ء نصیحت کرتا ہوں اور ان کمزور مظلوموں کو بھی نصیحت کرتا ہوں جو آج ظلموں کی چکی میں پیسے جارہے ہیں کہ اپنے اپنے نفوس کو صاف اور پاک کریں۔ اپنے دلوں کی حالت بدلیں ۔ حق وانصاف پر قائم ہوں۔ اسی میں انسان کی بہبود ہے اسی میں انسانیت کی بقا ہے اگر یہ نہیں تو پھر کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔ الله اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم آنحضرت ﷺ کی سنت کو اپنے اخلاق ، اپنے کردار میں جاری کریں اور اسی سنت سے دنیا کی نئی تقدیر بنائیں۔ نیا نقشہ دنیا میں ابھرے۔ ایک خدا ہو، ایک رسول یعنی ہمارے آقا و مولا حضرت محمد ﷺ ہوں جن کے جلو میں دنیا کے تمام رسول حکومت کریں، جب میں کہتا ہوں کہ ایک رسول تو یا د رکھو کہ دنیا کے کسی دوسرے مذہب سے تفریق کی بات نہیں کرتا میں اسلام کا عرفان رکھتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا فرمایا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی حکومت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ تمام رسولوں کو مٹا کر یہ حکومت قائم ہوگی ۔ آپ ﷺ تمام رسولوں کے آقا اور سردار ہیں۔ آپ کے جھنڈے تلے ہر رسول کا جھنڈا دنیا میں گاڑا جائے گا۔ اگر آپ کا جھنڈا بلند ہوگا تو خدا کی قسم آدم کا جھنڈا بھی بلند ہوگا اور نوح کا جھنڈا بھی بلند ہوگا، ابراہیمؑ کا جھنڈا بھی بلند ہوگا ، موسی" کا بھی بلند ہو گا، اسحاق کا بھی بلند ہوگا، اسماعیل کا بھی صلى الله صلى الله عروسة ۔ بلند ہوگا۔ محمد مصطفی ﷺ کے جھنڈے تلے عیسی کے جھنڈے نے بلند رہتا ہے ورنہ ان جھنڈوں میں سے کسی جھنڈے کو کوئی رفعت نصیب نہیں ہوگی۔ یہ وہ مقد رہے جو آسمان سے بنایا گیا ہے جسے میں نے نہیں بنایا۔ نہ دنیا کی کوئی طاقت اس مقدر کا تصور کر سکتی ہے۔ سه الله پس ایسی باتیں نہ کیا کرو کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا تو ہو لیکن باقی سارے رسول مٹ گئے خدا کی قسم محمد ﷺ صلى الله کی زندگی میں سب رسولوں کی زندگی ہے ۔ محمد مصطفی ﷺ زندہ ہوں گے تو ساری دنیا کے رسول اگلے اور پچھلے زندہ ہو جائیں گے۔ یہ وہ وقت ہوگا کہ جب رسول اکٹھے کھڑے کئے جائیں گے۔ یہ وہ وقت ہوگا جس کی قرآن کریم میں پیشگوئی کی گئی ہے۔ اے احمد یو! تم سے یہ وقت باندھا جا چکا ہے تمہاری قسمت کے ساتھ اس وقت کی ڈور باندھی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس عالمی نظام کو دنیا میں ایک دفعہ پھر، ایک دفعہ کیا، پہلی دفعہ دنیا میں اس کو جاری اور ساری کر کے دکھائیں کہ مشرق سے مغرب تک اس نور کی حکومت ہو جو لا شَرْقِيَّةِ وَلَا غَرْبِيَّةٍ ہے۔ مشرق سے مغرب تک اس ایک محمد کا جھنڈا بلند ہو جس کے جھنڈے تلے تمام رسولوں کے