خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 709
خطبات طاہر جلد ۱۲ 709 خطبہ جمعہ ۷ ار ستمبر ۱۹۹۳ء امر بالمعروف کی طاقت کوئی معمولی طاقت نہیں۔ ہر مسلمان امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے۔ ( خطبه جمعه فرموده ۷ ارستمبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) پھر فرمایا:۔ تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کیں : كُنْتُمْ خَيْرًا مَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَوْ مَنَ أَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَأَكْثَرُهُمُ الْفُسِقُونَ ( آل عمران : 111) آج کے جمعہ کے دن کچھ ایسے اجتماعات ہیں جن کے ذکر کے متعلق مجھ سے خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ سب سے اول مجلس انصار الله U۔K کا سالانہ اجتماع آج یعنی ۷ ارستمبر کو شروع ہو رہا ہے۔ انشاء اللہ تین دن جاری رہے گا اور صدر صاحب انصار اللہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ چونکہ کثرت سے انصار نے یہاں سے اسلام آباد جانا ہے جہاں یہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔ اس ہورہا ہے۔اس لئے آج جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز بھی اکٹھی پڑھادی جائے۔ مجالس انصار اللہ ضلع تھر پارکر ضلع پشاور اور ضلع گوجرانوالہ (پاکستان ) کے سالانہ اجتماعات بھی ۱۶ اور ے ارستمبر کو منعقد ہو رہے ہیں یعنی آج اور مجالس انصار اللہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ وضلع