خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 638 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 638

خطبات طاہر جلد ۱۲ 638 خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء ہوں جو فرقے توحید پر زور دیتے ہیں بہت اچھا کرتے ہیں۔ مثلاً سعودی عرب میں وہابیت کا بڑا زور ہے جتنا وہ توحید پر زور دیتے ہیں اچھی بات ہے اور ایک موحد کا فرض ہے کہ اس معاملے میں ان کی تائید کرے مگر بدنصیبی سے وہ توحید پر سفر ختم کر دیتے ہیں حالانکہ توحید سے سفر شروع ہوا کرتا ہے۔ توحید سے جو سفر شروع ہوتا ہے وہ زمین پر انسان کو نہیں رہنے دیتا، وہ مادوں کے ساتھ لپٹائے نہیں رکھتا، وہ رفعتیں عطا کرتا ہے اس کے اندر روحانیت لازم لازم ہے ۔ توحید ایک زندہ حقیقت کا کا نام نام ہے، ایک مردہ جسم کا نام نہیں ہے۔ پس وہ لوگ جو توحید پر زور دیتے ہیں اور جسم مردہ رکھتے ہیں یعنی روحانی جسم ان کے مردہ ہیں ۔ ان میں روح نہیں رہتی اور دعا کی طرف توجہ نہیں ہے، ان میں اولیاء نہیں پیدا ہوتے ، ان میں بلندیوں کی طرف ، رفعتوں کی طرف پرواز کرنے والے پیدا نہیں ہوتے۔ ان کی توحید وہ توحید نہیں ہے جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی توحید ہے۔ اس توحید سے تو ایسی پر پرواز عطا ہوتی ہے کہ اس مقام سے آگے لے جاتی ہے جہاں کہا جاتا ہے کہ جبرائیل کے پر جل جاتے ہیں۔ یہ ایک محاورہ ہے کہ حضرت جبرائیل بھی اگر اس کے آگے بڑھے تو پر جل جاتے ہیں ۔ پس تو حید رفعتوں ہی کا دوسرا نام ہے جو زمین سے اٹھاتی ہے اور لامتناہی بلندیوں تک پہنچاتی ہے۔ اگر آپ تو حید پر قائم ہیں یا قائم ہو سکتے ہیں تو آپ کی روحانی ترقی ضروری ہے۔ اگر موحد کہلاتے ہیں اور نہ سچی خوابیں آتی ہیں، نہ دعاؤں کی توفیق پاتے ہیں، نہ دعاؤں کا پھل ملتا ہے۔ بڑی جہالت کی بات ہے، ،۔ بے وقوفی ہے کہ ہم ہم تو توحید پر ہیں حالانکہ توحید پر نہیں ہیں۔ اب ہمارے جلسہ سالانہ کے بعد جو تبصرے علماء کی طرف سے چھپے ہیں اس میں میری طرف یہ بیان منسوب کرتے تو ٹھیک تھا کہ جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے وہ زندہ جماعت ۔ رہ جماعت ہے۔ جس کا سارے عالم میں اللہ سے تعلق ہے۔ ہمیں دعاؤں کے پھل ملتے ہیں ، ہم معجزے دیکھتے ہیں، خدا ہم سے ہم کلام بھی ہوتا ہے ، ہمیں سچی خوابیں بھی دکھاتا ہے اور ہمارے حق میں عظیم الشان کام دکھاتا ہے۔ یہ اپنے الفاظ میں مختصر لکھا ہوا ہے۔ مرزا طاہر کا کیسا مضحکہ خیز بیان ہے، اتنا مضحکہ خیز کہ خدا ہم پر مہربان ہوتا ہے، خدا ہم سے ہماری دعائیں قبول کرتا ہے، خدا ہمیں نشان دکھاتا ہے۔ یہ اس فرقے سے تعلق رکھنے والے مولوی صاحب ہیں جن کا بیان ہے جو موحد کہلاتے ہیں۔ جن کی توحید نور تقوی سے عاری ہے، جن کا اللہ سے گہرا محبت کا تعلق قائم نہ ہو۔ وہ تو حید ایک خالی جسم بن جاتی