خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 531 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 531

خطبات طاہر جلد ۱۲ 531 خطبہ جمعہ ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء شرک کی باریک درباریک راہوں سے بچیں۔ امت واحدہ بنانا خلافت احمد یہ کے سپر د ہے اور کسی کو نصیب نہیں ۔ پھر فرمایا۔ (خطبہ جمعہ فرموده ۶ ارجولائی ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت تلاوت کی ۔ قُلْ إِنَّنِي هَدُنِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (الانعام : ۱۶۲) = - یہ آیت اور اس کے بعد کی آیات سے متعلق خطبوں کا ایک سلسلہ شروع ہے جس کا تعلق توحید سے ہے۔ گزشتہ خطبہ میں اس آیت کی تلاوت کے وقت میں نے قیما کو قیماً پڑھا تھا اور خطبہ کے آخر پر وضاحت کر دی تھی کہ احباب اس کو غلطی سمجھیں اور درست کریں ۔ قیما اور میں نے اس مضمون کو قیما ایک ہی مضمون کے دو ہم معنی لفظ ہیں لیکن بعض جگہ قرآن کریم نے اس مضمون کو قیما کے لفظ سے بیان فرمایا ہے اور ایک جگہ قیماً سے اس کے بعد ہمارے استاد مکرم مولوی محمد احمد جلیل صاحب کی طرف سے مجھے ایک بڑا ہی دلچسپ اور علمی خط ملا جس میں انہوں نے علمائے امت کے بہت ہی مؤقر اور مستند حوالے پیش کئے ہیں ۔ جو یہاں قیما کو قیماً پڑھنا جائز سمجھتے قراد تھے۔ چنانچہ علامہ رازی کی تفسیر کبیر سے بھی ایک حوالہ بیان کیا گیا ہے اور علامہ آلوسی بھی تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں کہ کثیر قراء نے اسے قیماً پڑھا ہے اور اس کی تفصیلی بحثیں موجود ہیں کہ کیوں ایسا