خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 519
خطبات طاہر جلد ۱۲ 519 خطبہ جمعہ ۹ رجولائی ۱۹۹۳ء کو عطا ہوئی یا جیسی روشنی سورج چاند کو عطا کرتا ہے پس تو حید کے آسمان پر جو دو سب سے بڑے نیر ہیں اور جنہیں ہم تیرین کہتے ہیں وہ حضرت محمد مصطفی ﷺ اور حضرت ابراہیم ہی ہیں ۔ صلى الله اصلى الله پھر یہ بیان قل کے تابع جاری رہتا ہے کہ اے محمد یہ اعلان کر۔ وَ مَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ خلاصہ وہی ہے کہ اس کا کوئی شریک نہیں جس طرح پہلی آیت اس بات پر بات پر منتج ہوئی تھی کہ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وہی مضمون ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات کے حوالے سے سمجھایا جا رہا ہے کہ یہ اعلان کرنے کے بعد کہ میرا سب کچھ خدا کے لئے ہو گیا، پھر خلاصہ یہ نکال کر لَا شَرِيكَ لَهُ اس کا کوئی شریک نہیں وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِين مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا مسلمان ہوں ۔ پس جب میں نے یہ بیان کیا کہ توحید ہی میں خدا کی اولیت جلوہ گر ہے اور تو حید ہی میں خدا کے آخر ہونے کا مضمون بیان ہوا ہے تو آنحضرت ﷺ کی ذات کے حوالے سے یہ دونوں باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی ہیں ۔ آپ اول بھی ہیں اور آخر بھی ہیں ، شارع بھی ہیں اور خاتم بھی ہیں ۔ اس پہلو سے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں توحید نے جو جلوہ گری دکھائی ہے کسی اور ذات میں آپ کو ایسی جلوہ گری نظر نہیں آئے گی ۔ قُلْ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِي رَبَّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْ کہہ دے کہ خدا کے سوا میں کسی اور کو رب بنالوں جبکہ وہ ہر چیز کا رب خود ہے وہ وجود کہاں سے ڈھونڈوں جس کا خدا رب نہ ہو یہ مضمون ہے جو حقیقت میں بیان کیا جا رہا ہے۔ جدھر نظر پڑتی ہے سب کا رب خدا ہے ساری کائنات میں ایک ذرہ بھی ایسا نہیں جس کا رب خدا نہ ہو تو رب کو چھوڑ کر ان کو میں کیوں رب بنالوں جن پر ربوبیت ظاہر ہوئی ۔ جب ہر جگہ وہی وہی ہے تو پھر وہی میرا رب ہے اس کے سوا کوئی رب ہو ہی نہیں سکتا ۔ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا اور جہاں تک رب کے سوا دوسری مخلوق یا کائنات کا تعلق ہے ان کے اوپر تو یہ قانون جاری ہے کہ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا کوئی جان کوئی باشعور ہستی ایسا کام نہیں کرے گی جس کے متعلق اس کو ذمہ دار قرار نہ دیا جائے لَا تَكْسِبُ یعنی کمائے گی نہیں إِلَّا عَلَيْهَا مگر اس کی ذمہ داری اس پر ڈالی جائے گی ۔ نہیں اس شرک کے خلاف دو دلیلیں بیان فرمائی گئیں کہ خدا کے سوا کسی اور کو رب سمجھ لو۔ ہر