خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 512
خطبات طاہر جلد ۱۲ 512 خطبہ جمعہ ۲ / جولائی ۱۹۹۳ء دوسری زبانوں کا بھی انتظام کیا جائے گا، انشاء <mark>اللہ</mark> تعالیٰ۔رفتہ رفتہ اب جماعت کے کاموں کے دائرے بہت پھیلتے جا رہے ہیں۔اسی نسبت سے زیادہ خدمت گاروں کی ضرورت ہے اور یہ بھی <mark>اللہ</mark> کا احسان ہے کہ خدمت کا جذبہ بہت بڑھ رہا ہے۔کثرت کے ساتھ نو جوان خدمت کے م<mark>ید</mark>انوں میں آگے آرہے ہیں۔نام پیش کر رہے ہیں۔کہتے ہیں ہم سے بھی کچھ کام لو، ہم سے بھی کچھ کام لو۔سب <mark>اللہ</mark> کے کام ہیں ، ہماری کوششوں کا کچھ دخل نہیں اسی کا احسان ہے۔خدا کرے کہ یہ احسان کا دور ہمیشہ بڑھتا پھیلتا اور پھر پھولتا اور پھلتا چلا جائے۔آمین ( یہ ریڈیو 16MB ہے اور Digital frequancy 17765 ہوگی جس پر خطبہ نشر ہوا کرے گا۔)