خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 401
خطبات طاہر جلد ۱۲ 401 خطبه جمعه ۲۸ رمئی ۱۹۹۳ء سیکرٹریان تربیت اور دعوت الی اللہ کو نصائح اے جماعت احمد احمد یہ تمام دنیا کے انسانوں کو تم نے محمد کے قدموں میں ڈالنا ہے ( خطبه جمعه فرموده ۲۸ مئی ۱۹۹۳ء بمقام جرمنی ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آج مجلس خدام الاحمد یہ جرمنی کا سالانہ اجتماع شروع ہو رہا ہے اور یہ چودھواں سالانہ اجتماع ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج مجلس انصار اللہ عزیز آباد کراچی کا بھی ایک اجتماع ہو رہا ہے اور انہوں نے فیکس کے ذریعے یہ درخواست کی ہے کہ اس اجتماع میں ہمیں بھی مخاطب کریں اور ہمیں بھی پیش نظر رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ نے جمعہ کا خاص تعلق جماعت احمد یہ سے رکھ دیا ہے اور جمعہ کے لفظ میں جتنے بھی جمع ہونے کے مفاہیم شامل ہیں ، جتنے معنی بھی جمع کے پائے جاتے ہیں آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ پر وہ پوری طرح اطلاق پارہے ہیں۔ یہ وہ جماعت ہے جسے پیشگوئیوں کے مطابق پہلوں سے ملایا گیا، یہ وہ جماعت ہے جس میں تمام عالم کو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے وہ صلاحیتیں عطا فرمائی گئیں اور آسمان سے وہ قوت بخشی گئی۔ جس کے نتیجے میں یہ عظیم الشان کام حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے یہ عاجز غلام اور دیوانے سر انجام دیں گے۔ یہ وہ جماعت ہے جسے ہر جمعہ تمام صلى الله