خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 381
خطبات طاہر جلد ۱۲ 381 خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء کے سوا اس ملک کے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے اور میں سمجھا تھا کہ اس کے خلاف بڑا سخت رد عمل اٹھے گا۔ لیکن تمام سامعین نے تائید میں سر ہلایا کہ ہاں تم بات سچی کر گئے ہو۔ اب تو معاملہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اب تو اگر ٹھیکے پر دیں بھی تو جماعت انتیس تیس سال سے کم کے ٹھیکے پر لینے کا سوچ بھی نہیں سکتی لیکن اس ٹھیکے میں ہم کچھ نہیں مانگیں گے ۔ ہم صرف تمہیں دیں گے، یہ توقع رکھیں گے کہ جو نیک کام تمہیں کہتے ہیں تم تسلیم کرتے چلے جانا، جو نیک کوشش تمہارے لئے کریں گے اس کی تائید کرنا، تمہارے لئے دعائیں کریں گے لیکن میں جانتا ہوں کہ ملک کا مزاج اس بات کے لئے تیار نہیں ہے۔ پس ایک ہی انقلاب ہے جو اس ملک کو بچا سکتا ہے اور وہ احمدیت کا حقیقی انقلاب ہے ٹھیکے کی باتیں چھوڑیں ۔ ہمیشہ کیلئے ان کو اپنالیں کیونکہ جو آپ کی جھولی میں آئے گا وہ خدا کی جھولی میں آجائے گا اور اس کی حفاظت کا اس سے بہتر اور کوئی انتظام نہیں ہو سکتا اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین