خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 363 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 363

خطبات طاہر جلد ۱۲ 363 خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء حلال اور طبیب رزق کمائیں اور بچوں کو کھلائیں۔ - احمدی نہی عن المنکر کا جہاد کر کے قوم کو برائی سے بچائیں۔ ( خطبه جمعه فرموده ۴ ارمئی ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَلًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ إِنَّمَا يَا مُرُكُمْ بِالسُّوْءِ وَالْفَحْشَاءِ وَأَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا اَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا الْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمُ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ (البقرہ:۱۶۹ تا ۱۷۱) پھر فرمایا :۔ گزشتہ جمعہ پر جو تر بیتی مضمون بیان ہو رہا تھا اس سلسلہ میں ابتداء میں نے ان آیات کی تلاوت کی تھی جو آج پھر تلاوت کی ہیں۔ مضمون کے تسلسل میں وقت گزر گیا اور ان آیات کا ترجمہ کرنا بھول گیا حالانکہ آغاز ہی میں ان کا ترجمہ کرنے کے بعد پھر مضمون شروع ہونا چاہئے تھا لیکن اپنی ذات میں اس ترجمہ کے ساتھ کچھ ایسے گہرے تربیتی مضامین وابستہ ہیں کہ آج میں انشاء اللہ انہی سے بات شروع کروں گا اور پھر اس کے دوسرے بعض امور جو پیش نظر ہیں وہ بھی انہی آیات کی روشنی میں پیش کئے جائیں گے۔