خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 301 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 301

خطبات طاہر جلد ۱۲ 301 خطبہ جمعہ ۱۶ را پریل ۱۹۹۳ء دقت کے پیش نظر چھوٹے چھوٹے اشارے رکھے جاتے ہیں ورنہ تو یہ کتاب ارب ہا ارب صفحوں پر پھیل جاتی ۔ پس قرآن کریم نے جو حسن معاشرہ پیش فرمایا ہے اس کو اختیار کرو۔ سب گھر جنت بن جائیں گے۔ اگر احمدی گھر جنت بن جائیں تو پھر ہم دنیا کو احمدی معاشرہ، ایک نورانی معاشرہ کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔ محمد رسول اللہ ﷺ کے حُسن خلق کے طور پر، آپ کے نور کے طور پر ہم یہ معاشرہ مشرق کو بھی پیش کر سکتے ہیں اور مغرب کو بھی پیش کر سکتے ہیں کیونکہ محمد رسول اللہ ﷺ کا نور دونوں طرف سانجھا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین ) صلى الله اب خطبہ ثانیہ کے بعد میں نماز جمعہ پڑھاؤں گا اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے وقت کی کمی کی وجہ سے چونکہ دقت ہے اس لئے عصر کی نماز بھی ساتھ پڑھی جائے گی ۔ احباب کرام جو دنیا میں دیکھ رہے ہیں وہ خاموشی سے بیٹھ کر انتظار فرمائیں ، دعائیں کریں، ذکر الہی کریں ، درود بھیجیں ، نمازوں کے بعد پھر انشاء اللہ نکاح کی مختصر کارروائی ہوگی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ