خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 271 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 271

خطبات طاہر جلد ۱۲ 271 خطبه جمعه ۹ را پریل ۱۹۹۳ء اپنی طاقتوں کو خدا کی نمائندگی میں سجدہ ریز کر دو۔ نظام جماعت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایسا طرز تکلم اختیار نہ کرو جس کی وجہ سے لوگ متنفر ہو جائیں۔ ( خطبه به جمعه فرموده ۹ را پریل ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔ رۃ بعد حضور نے آیات قَالَ يَابْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَى اسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِينَ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ ، وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلَى يَوْمِ الدِّينِ (ص: ۷۶ تا ۷۹) پھر فرمایا:۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نظام جماعت اب دنیا میں دور دور کی جماعتوں میں نہ صرف یہ کہ نافذ ہو رہا ہے بلکہ دن بدن مستحکم ہوتا چلا جا رہا ہے اور اب وہ کیفیت نہیں رہی جیسے پہلی تھی کہ تحریک جدید کے دفتر میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دنیا بھر کی جماعتوں کے نظام کو چلایا جاتا تھا۔ بلکہ براہ راست خلافت کے ساتھ نظام جماعت کا رابطہ دن بدن واضح اور مضبوط ہورہا ہے اور اب مواصلاتی سیارے کے ذریعہ جو رابطے بڑھے اور پھیلے ہیں اُن کے نتیجہ میں انشاء اللہ تعالیٰ میں