خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 266 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 266

خطبات طاہر جلد ۱۲ 266 خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء بہن سمجھتی تھی کہ میری چھوٹی عمر کی بہن وہاں ضائع ہو گئی اور سفاکوں کے ہاتھ چڑھ گئی۔ اس کے نتیجہ میں اس کی جان کو ایک روگ لگا ہوا تھا۔ اس نے جب ایک بس سے اپنی چھوٹی بہن کو اترتے دیکھا تو اچانک جو اس کی کیفیت ہوئی وہ نا قابل بیان ہے۔ کہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی طرف دوڑیں اور لپٹ کر اس طرح چیچنیں مار مار کر روتی ہیں کہ جہاں جہاں وہ آواز پہنچتی تھی سارے سننے والے رو پڑے اور ان کی خوشی کے آنسوؤں میں دور دور تک سب دیکھنے والے احمدیوں کے خوشیوں کے آنسو شامل ہو گئے ۔ عجیب طرح کی وہ عید منائی گئی ہے اور اسی قسم کی عیدیں یورپ میں دوسری جگہ بھی منائی گئی ہیں۔ پاکستان میں بھی جو عید میں منائی گئیں ان میں غریبوں کو اپنے ساتھ شامل کیا گیا اور جیسا کہ میں نے نصیحت کی تھی عیدوں کی صبحیں تو نمازوں سے معطر ہو گئیں، نمازوں سے منور ہو گئیں اور عیدوں کے دن غریبوں کی ہمدردی سے روشن ہوئے اور غریبوں کی ہمدردی سے۔ انسان کو رضائے باری تعالیٰ کا جونور ملتا ہے اس نور سے روحیں نہا گئیں ، بہت ہی پُر لطف کیفیات پر پر مشتمل خطوط ملتے ہیں اور لوگ بتاتے ہیں کہ اس طرح ہماری عیدیں سنور گئیں اور بہت ہی مزا آیا جو عام حالات میں عیدیں منانے کا مزا نہیں آیا کرتا۔ تو خدا کے فضل سے دنیا میں ہر جگہ جماعت احمد یہ نے ایک ایسی عید منائی ہے کہ جس عید میں باقی لوگ شریک نہیں ہو سکتے ، ان بیچاروں کی پہنچ نہیں ، ان کی دسترس نہیں ۔ جماعت احمدیہ کا جو یہ پہلو ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک کے الله عظیم نشان ہے کیونکہ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا (البقرہ: ۲۸۶) کی روح حضرت محمد رسول اللہ ﷺ تعلق کے بغیر پیدا نہیں ہو سکتی ، ناممکن ہے۔ دنیا کی بڑی سے بڑی قوموں کا جائزہ لے کر آپ دیکھیں یہ روح جو نیکی کی بات سنتے ہی انسان کو خود بخو دطوعی طور پر تعاون پر مجبور کر دیتی ہے اس روح کا تعلق محمدیت سے ہے اور خاتمیت کا یہ معنی ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے سوا اب یہ روح آپ کو کہیں اور سے میسر نہیں آسکتی ۔ صلى الله صلى الله ۔ پس اگر حضرت مسیح موعود ت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے سچے اور کامل غلام نہ ہوتے تو ناممکن تھا کہ آپ کی جماعت کو یہ ایسی روح ملتی کہ دنیا کے پردے پر دنیا کی کوئی جماعت یہ دعوی بھی نہیں کر سکتی کہ ہم اطاعت میں اور خدا کی رضا کی خاطر اطاعت میں جماعت احمد یہ