خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 97 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 97

خطبات طاہر جلد ۱۲ 97 خطبه جمعه ۲۹ جنوری ۱۹۹۳ء بھی اعتبار رکھنا۔ یہ نہ سمجھنا کہ وعدے ہیں ۔ وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ مرنے کے بعد کی جزا وعدۂ فردا ہے ان کے لئے اس میں ایک پیغام ہے کہ وہ خدا جو اس دنیا میں تمہیں بڑھا چڑھا کر دے رہا ہے۔ وہی اس دنیا میں بھی ہے اُس دنیا میں بھی تمہیں اتنا دے گا کہ تم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ پس جماعت اپنے چندوں میں ہرگز خفت محسوس نہ کرے۔ کیونکہ وقت ختم ہو گیا ہے۔ اس لئے اب میں بات کو ہوں نہ کرے۔ کیونکہ وقت ختم ہوگا آگے نہیں بڑھا سکتا۔ اس کا کچھ باقی حصہ جو ضروری بیان کرنے سے رہ گیا ہے وہ انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں بیان کروں گا ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ