خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 931 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 931

خطبات طاہر جلدا 931 خطبه جمعه ۲۵ دسمبر ۱۹۹۲ء اور اس طرح لوگوں نے قربانیاں دیں اور آپ نے ۱۲۱ کو ۱۲ بنا دیا تو اب میں بڑی معذرت کے ساتھ اور شرمندگی کے ساتھ اس غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ ان کا چندہ تحریک جدید ۱۲۱ فی کس تھا لیکن جاپان کو پھر بھی پیچھے نہیں چھوڑ سکے وہ پھر بھی آگے ہی رہتا ہے الحمد للہ پھر بہر حال یہ اب بھی چوتھے نمبر پر ہیں امریکہ ۸۹۔ ۲۱ فی کس تک پہنچ گیا ہے ساؤتھ افریقہ ۹۰۔ ۱۸ اور کوریا ۱۳ پاؤنڈ اور ڈنمارک ۱۱۰۳ پاؤنڈ اور فرانس ۴۷۔ ۱۰ پاؤنڈ اور جرمنی ۹۔۴۳ پاؤنڈ ۔ جرمنی بظاہر بہت پیچھے دکھائی دے رہا ہے لیکن جرمنی میں احمدی کی فی کس آمد اتنی زیادہ نہیں ہے جتنا ان کے کے : چندوں سے معلوم ہوتا ہے۔ بچوں وغیرہ کی بہت بڑی تعداد ہے جو بغیر کسی آمد کے ہیں اور جرمنی میں باقی سب تحریکوں میں بھی چونکہ بہت محنت کے ساتھ ہر احمدی کو شامل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس لئے جرمنی کو اتنا پیچھے نہ سمجھیں ۔ یہ اعداد و شمار کے قصے ہیں یہ ان کے کرشمے ہیں۔ بعض اچھے کام کرنے والوں کو پیچھے دکھاتے ہیں بعض کمزور کام کرنے والوں کو آگے دکھا دیتے ہیں اصل دعا تو یہ کرنی چاہئے کہ اعداد و شمار کی زبان میں نہیں بلکہ خدا کے ہاں ہم آگے لکھے جائیں اللہ کی نظر میں ہمارا مقام بلند ہو۔ اگر یہ نصیب ہو جائے تو اعداد و شمار کی زبان کچھ بھی کہتی رہے اس کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی مگر انسانی کمزوریاں ہیں ، مجبوریاں ہیں ۔ بات سمجھانے کے لئے اعداد و شمار کی زبان بھی ضرور استعمال کرنی پڑتی ہے۔ اسکے فائدے بھی پہنچتے ہیں ۔ بیرون پاکستان ، ہندوستان، بنگلہ دیش کی جو مجموعی شکل ہے وہ یہ بنتی ہے ( یہ وہ تین ملک ہیں جہاں آغاز ہی سے یہ تحریک جاری تھی ) نئے دور میں جو تحریک ان کے علاوہ باقی ممالک میں جاری ہوئی ہے ان کی مجموعی وصولی ۱۹۲۴۱۱ پاؤنڈ بنتی ہے اور تعداد مجاہدین ۲۲۶۸۲ ہے سالِ گذشتہ سے موازنہ کے لحاظ سے آپ دیکھیں کہ پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش کے علاوہ جماعتوں نے واقعہ بہت ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ فرمایا ہے ۔ ۱۹۹۱ء میں وعدہ جات ۹۶۵۹۸ تھے ، وصولی ۱۰۵۹۶۳ تھی۔ ۱۹۹۲ء میں وعدہ جات ۱۳۱۶۷۴ تھے جبکہ وصولی ۱۹۲۴۱۱ا ہے ۔ گویا کہ وعدوں کے مقابل پر وصولی میں بھی نہ صرف اضافہ ہے بلکہ اضافے کی رفتار میں بھی اضافہ ہے یعنی پچھلے سال ۳۸۔ ۳۸ فیصد اضافہ تھا ۔ امسال ۵۸۔ ۸۱ فیصد اضافہ ہے تو اللہ کرے کہ یہ رفتار اسی طرح آگے بڑھتی رہے تو تعداد مجاہدین کے لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے نمایاں فرق ہے ۱۸۰۰۰ کے مقابل پر