خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 921 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 921

خطبات طاہر جلداا 921 خطبه جمعه ۲۵ دسمبر ۱۹۹۲ء ہے وہ یقیناً جانتے ہیں کہ یہ چیز بنانی کسی جھوٹے کا کام نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تزکیہ عطا ہوتا ہے تو تزکیہ نصیب ہوتا ہے ورنہ اپنی طاقت سے تزکیہ حاصل نہیں ہو سکتا، تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے محبت کرنے والی ، پیار کرنے والی، آپ کی عاشق یہ جماعت اللہ کے فضل کے ساتھ نیکی کے ہر میدان میں آگے بڑھتی چلی جا رہی ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اس عاشق نے اپنا سب کچھ اور اپنی اولاد کا سب کچھ اور اپنی جماعت کا سب کچھ جو محمد رسول اللہ ﷺ کے قدموں میں لا ڈالا تھا اس میں برکت پڑ رہی ہے وہ مال بڑھتا چلا جا رہا ہے ان قربانیوں کے معیار اونچے ہو رہے ہیں، وہ چھوٹی چھوٹی ڈھیریاں پہاڑوں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ یہ سلسلہ ہائے کوہ بننے والے ہیں اس لئے نیکی کے ان رجحانات کو ہمیشہ زنا نات کو ہمیشہ زندہ رکھیں قائم رکھیں ں اور آگے بڑھاتے چلے جائیں۔ وقف جدید کے سلسلہ میں جب پہلے سال اعلان ہوا تھا تو مجھے یاد ہے کہ ساٹھ یا ستر ہزار روپے کا وعدہ تھا اور پھر ہم کوشش کرتے رہے زور لگاتے رہے اور خدا کے فضل سے ہر سال تحریک آگے بڑھتی رہی پھر جب خدا تعالیٰ نے مجھے خلافت کے منصب پر فائز فرمایا تو اللہ بخش صادق صاحب کو وقف جدید کا ناظم مقرر کیا گیا اور ان کے دور میں بھی نہ صرف تحریک آگے بڑھی بلکہ جس وقت تک میں تھا اس کی نسبت مالی قربانی میں پہلے سے زیادہ تیز رفتار کے ساتھ آگے بڑھی اور اللہ کا بڑا احسان ہے کہ کسی پہلو سے بھی مجھے یہ شکوہ نہیں ہوا کہ اس میں یہ کمزوری آگئی ہے اور یہ بتاتے ہوئے مجھے خوشی ہے، کوئی غم نہیں ہے ، اگر میری کمزوریوں کی وجہ سے پہلے کوئی کمزوری تھی تو اللہ نے احسان فرمایا کہ ان کمزوریوں کو دور کر دیا اور اب جب باہر آ کر عالمی تحریک کی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے یکدم انقلاب برپا ہو گیا ہو۔ مثلاً جو مواز نے میرے سامنے ہیں وہ بھی بہت خوشکن ہیں اور بہت ہی عمدہ تصویر پیش کرتے ہیں مجھے یاد ہے کہ میں نے کسی جگہ بعض کوائف پڑھے تھے اس میں گزشتہ سالوں کے مقابل پر کچھ موجودہ کوائف بھی پیش ہوں گے ۔ سر دست میں ۱۹۹۲۔۱۹۹۱ء کا مواز نہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ ۱۹۹۱ء میں ایک لاکھ اکانوے ہزار چھہتر (۱۹۱۰۷۶) پاؤنڈز کے وعدہ جات تھے جو ۱۹۹۲ء میں بڑھ دھ کر دولاکھ ستاون ہزار دوسو ( ۲۵۷۲۰۰) پاؤنڈ بن گئے۔ یہ خدا کے فضل سے ایک بہت بڑا اضافہ ہے جو ۶۴ ۳۴۶ فیصد بنتا ہے۔ وقف جدید ابھی بھی جس تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے یہ حیرت