خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 895
خطبات طاہر جلداا 895 خطبه جمعه ۱۱ دسمبر ۱۹۹۲ء پس بیماری کو پکڑو اس کی فکر کرو کہ کہاں واقع ہے اور کیوں واقع ہے اس کا علاج تبھی ہوگا جب تم بیماری سمجھو گے اور اس کا ایک ہی علاج ہے کہ تقویٰ سے کام لو خدا کی محبت سے کام لو وہ لوگ جو خدا کی عبادت کرتے ہیں جس طرح بھی کرتے ہیں ان کی راہ میں روک نہ بنو کیونکہ اگر روک بنو گے تو اللہ تعالیٰ کی تقدیر تمہاری ہر ترقی کی راہ میں حائل ہو کر کھڑی ہو جائے گی۔ کسی میدان میں تمہیں آگے نہیں بڑھنے دے گی ۔ یہی علاج ہے ، یہی ایک طریق ہے ہم بھی دعا کر رہے ہیں اور دن بدن ہمارے دل زیادہ اُداس اور مکین ہوتے چلے جاتے ہیں ۔ جماعت اس وقت ؛ ت اس وقت بہت تکلیف میں ہے۔ ساری دنیا سے جماعت کے جو خطوط مل رہے ہیں ان میں نہایت بے بسی کا عالم ہے۔ عجیب مصیبت ہے کہ دونوں طرف کے دکھ ہمیں سہیڑ نے پڑ رہے ہیں جب ہم پر مظالم ہوتے ہیں تو وہ بھی ہمارے دل پر ٹوٹتے ہیں ہمارے ظلم کرنے والے بھائیوں پر جب مظالم ہوتے ہیں تو وہ بھی ہمارے دل پر ٹوٹتے ہیں ، بلکہ امر واقعہ تو یہ ہے کہ سچا مسلمان وہی ہے جو رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفی اللہ کا غلام ہے جو صرف مسلمانوں کے دُکھ سے دکھی نہیں ہوا کرتے تھے ایک یہودی کے دکھ سے بھی دکھی ہو جایا کرتے تھے، ایک عیسائی کے دکھ سے بھی دکھی ہو جایا کرے تھے، ایک مشرک کا دکھ بھی محمد رسول اللہ ﷺ کے دل کو تکلیف دیا کرتا تھا۔ اس رحمۃ للعالمین سے اپنا تعلق باندھو اسی میں تمہاری نجات ہے اور اس کے ساتھ اسلام کی تمام ترقی کے راز وابستہ ہیں ان رازں کو سمجھو اس پیغام کو سمجھو اللہ تعالیٰ تمہیں ہر میدان میں ترقی عطا فرما تا چلا جائے گا۔ خدا کرے کہ جلد اہل اسلام کو ہوش آئے ہم تو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں یہ باتیں کہتے کہتے تھک گئے ہیں کوئی اثر نہیں دکھاتیں ۔ شاید خدا کے حضور ہماری دعائیں کام کر جائیں، شاید خدا کی تقدیر ان کو ایسا جھٹکا دے جس سے آنکھیں کھلیں اور اس جھٹکے کے نتیجہ میں خوابیدگی کی حالت تبدیل ہو اور آنکھیں کھول کر یہ گرد و پیش میں ہونے والے واقعات کو دیکھ سکیں اور سمجھ سکیں اور ان پیغامات سے استفادہ کی توفیق پائیں ۔ آمین