خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 841 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 841

خطبات طاہر جلد اا 841 خطبه جمعه ۲۷ نومبر ۱۹۹۲ء خلیفہ وقت پر اعتماد رکھنا چاہئے وہ خدا کی حفاظت میں ہے۔ سیکرٹریان اشاعت کو تفصیلی ہدایات ( خطبه جمعه فرموده ۲۷ نومبر ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا أَمْنَتِكُمْ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ (الانفال: ۲۸) پھر فرمایا :۔ خیانت سے متعلق جو خطبات کا سلسلہ چل رہا ہے اُس میں گزشتہ جمعہ سے میں نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث سنائی تھی کہ سب سے زیادہ بدنصیب اور سب سے زیادہ قابلِ گرفت خیانت کرنے والا وہ ہے جس کو امین بنایا جائے اور وہ اپنی امارت کے معاملات میں خیانت کرے۔ یہ بہت ہی بڑا وعید ہے، بہت بڑی تنبیہ ہے۔ اس کے متعلق میں نے گزشتہ خطبہ میں یہ ذکر کیا تھا کہ دنیا کے حکمران بھی دنیا کے معاملات میں امین بنائے جاتے ہیں اور قطعاً اس بات سے بے خبر ہیں کہ وہ مالک نہیں ہیں بلکہ امین ہیں اور مالک صرف خدا ہے اور اُس کے سوا اور کوئی ذات مالک نہیں۔ دنیا میں جتنی بھی ذمہ داریاں ہم پر سونپی جاتی ہیں بحیثیت امین کے سونپی جاتی ہیں خواہ وہ دنیا وی ہوں یا دینی ہوں اور اللہ تعالیٰ قیامت کے دن یعنی روز جزا سزا کو ان سب امانتوں کا حساب صلى الله لے گا۔ یہ مضمون ہے جو قرآن کریم نے بار بار کھول کر پیش فرمایا اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے