خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 743 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 743

خطبات طاہر جلد اا 743 خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۹۲ء آداب مسجد کی اہمیت اور ان کا عرفان آداب مسجد میں اعلیٰ درجہ کے آداب معاشرت پائے جاتے ہیں پھر فرمایا:۔ ( خطبه جمعه فرموده ۲۳ راکتو بر ۱۹۹۲ء بمقام بیت الاسلام ٹورانٹو کینیڈا) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ وَأَنَّ الْمَسْجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا (الجن : ۲۰) اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت احمد یہ کینیڈا کو بہت وسیع اور خوبصورت سادہ مگر دلکش مسجد بنانے کی توفیق بخشی ہے اس ضمن میں میں سمجھتا ہوں کہ مساجد کے آداب سے متعلق بھی خصوصیت سے مغرب میں بسنے والوں کو توجہ دلانی ضروری ہے کیونکہ بہت سے بچے جو یہاں مغربی ماحول میں پیدا ہوئے ہیں انہیں ان اقدار کا فلسفہ معلوم نہیں جو اسلامی آداب کو بناتے ہیں اور اس کی حدود قائم کرتے ہیں اس لئے بعض بچے اپنے والدین سے سوال کرتے ہیں کہ اس کی کیا ضرورت ہے اس کی کیا ضرورت ہے اور بسا اوقات والدین انہیں سمجھا نہیں سکتے ایسے کئی سوال میرے سامنے یورپ میں مختلف جگہ پیش ہوتے رہتے ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ مسجد کے حقوق اور اس کے آداب سے متعلق اور عموما نماز کے آداب سے متعلق میں کچھ ضروری باتیں آپ کے سامنے رکھوں ۔ ابھی یہاں آنے سے پہلے کراچی کے ایک دوست کا خط ملا جس میں انہوں نے شکایت کی کہ عام طور ننگے سر مسجد میں جانے کا رواج راہ پا گیا ہے اور نئی نسل کے بچے عام طور پر اس امر سے بے