خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 728 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 728

خطبات طاہر جلد !! 728 خطبه جمعه ۱۶ را کتوبر ۱۹۹۲ء وو مرزا طاہر احمد کا خطاب سیارے کے ذریعے چار براعظموں میں عالمی روحانی ٹیلی کاسٹ کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا، افریقہ، یورپ، ایشیاء ہمارا اجتماع عرفات کے میدان میں حج کے موقع پر ہوتا ہے تو حج کی پوری کیفیات، حرکات و سکنات سیارے کے ذریعے بعض ایشیائی اور افریقی ملکوں تک تو بمشکل پہنچائی جاتی ہیں لیکن تمام دنیا میں نہیں ۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ حج کا کاروبار ہمارے سپرد کر دو پھر دیکھو خدا کی قسم ! حج کی آوازیں آسمان کی بلندیوں تک اٹھیں گی ، ہم ستاروں تک یہ پیغام پہنچائیں گے۔ حج بیت اللہ کی عظمت کو پہچاننے والے، اُس عظمت کے لئے قربانیاں کرنے والی یہ جماعت ہے جو جماعت احمد یہ ہے اور جماعت ہی کے مقدر میں وہ دن لکھا گیا ہے جب حج کی برکتیں تمام دنیا میں عام کر دی ، جائیں ائیں گی۔ ایک آواز ہی نہیں اُس کی برکات برقی رو کی طرح دلوں کو متاثر کریں گی اور تمام عالم ایک ہاتھ پر اکٹھا کیا جائے گا۔ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّه کا منصب جماعت احمد یہ ہی کا منصب ہے جو صلى الله حضرت اقدس محمد مصطفی کی غلامی میں ہمیں عطا فر مایا گیا ہے۔ پھر کہتے ہیں۔ علیه کسی ملک کے سربراہ کی تقریر یا خطاب سیارے کے ذریعے دنیا د بھر میں کبھی ٹیلی کاسٹ نہیں کیا گیا ۔ مختلف ممالک میں بڑی بڑی سیاسی جماعتیں اور اُن کے قد آور سر براہ موجود ہیں اُن کی تقریریں اور بیانات بھی پریس کے ذریعے پھیلائے جاتے ہیں سیارے کے ذریعے کبھی ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے ۔“ گئے۔" یہ ان کی لاعلمی ہے، ٹیلی کاسٹ کئے جاتے ہیں گو اس وسیع پیمانے پر نہیں۔ ہمارے ملک میں دو بڑی قومی سیاسی جماعتیں موجود ہیں پاکستان مسلم لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی یہ دونوں جماعتیں باری باری ملک کی حکمران رہتی ہیں۔ لیکن افسوس کہ ان کا بھی کبھی کوئی خطاب عالمی طور پر ٹیلی کاسٹ نہیں کیا گیا۔ یہ میں اپنے الفاظ میں بتا رہا ہوں آخری حصہ۔اب کہتے ہیں : سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قادیانیوں کو اتنی خطیر رقم کہاں سے ملتی ہے؟“ پس یہ سوال ہے جو ان سے حل نہیں ہو سکتا۔ جس چیز کی آنکھیں خدا عطا نہ کرے وہ دیکھ دو