خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 656
خطبات طاہر جلداا 656 خطبه جمعه ۱۸ ستمبر ۱۹۹۲ء زیادہ ہو جائے اس سلسلہ میں میں نے کل بھی جماعت کو عموماً توجہ دلائی تھی کہ مسجد کے لئے مناسب بڑی زمین کی تلاش کرنا آج سے بہت پہلے ہونا چاہئے تھا ۔ اب بھی فوری طور پر اس کی طرف توجہ ہونی چاہئے لیکن مشکل یہ در پیش ہے کہ یہاں سوئٹزرلینڈ میں خصوصاً زیورچ اور جنیوا کے ارد گرد زمینیں بے انتہا مہنگی ہیں بلکہ جاپان میں ٹوکیو جو سب سے مہنگا شہر سمجھا جاتا ہے غالباً اُس سے بھی مقابلہ کرتی ہیں۔ آج صبح سیر پر جانے سے پہلے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ ایک زمین کا ٹکڑا جو تقریباً چار کنال جو ایئر پورٹ کے قریب واقع ہے وہاں مل رہا ہے۔ تو میں نے سرسری طور پر پوچھا کہ اندازہ قیمت۔ تو وہ گزوں میں انہوں نے اندازہ قیمت بتایا تو اُس کا میں نے حساب کیا تو وہ دس لاکھ پاؤنڈ آدھے ایکٹر کا بنتا ہے اور میرے خیال میں ٹوکیو کے قریب جو جماعت نے زمین لی ہے وہ بھی اس سے سستی ہے۔ تو یہ اتنی زیادہ قیمت ہے کہ مقامی جماعت کی توفیق سے بہت بڑھ کر ہے۔ یہ درست ہے کہ جن جماعتوں میں ضرورت پڑ جائے اور توفیق کم ہو یہ وقتی طور پر ہوا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ پھر توفیق بڑھا دیتا ہے لیکن جو ہمت کریں جماعتیں ان کے لئے ضرورت پوری ہو ہی جاتی ہے اور جو حصہ باقی رہ جاتا ہے مرکز دوسری جماعتوں کے چندہ میں سے وہ ادا کر دیتا ہے لیکن اس وقت ساری دنیا میں مساجد کی ضرورت بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور بہت کم گنجائش ہے کہ مرکزی فنڈ سے بعض جماعتوں کی مدد کی جائے جبکہ دوسری بہت بڑی جماعتیں اسی طرح محتاج ہیں کہ اُن کی ضرورتیں پوری کی جائیں تو تعداد کو بھی دیکھنا پڑے گا اور اس ملک میں جو بستے ہیں بنیادی ذمہ داری انہی کی ہوا کرتی ہے ۔ وہ جاپان کی طاقت سے بڑھ کر تھا اگر چہ وہاں کی چندہ دہندگان کی قربانی کا معیار دنیا میں سب سے زیادہ اونچا ہے پھر بھی اُن کی طاقت سے بڑھ کر تھا تو اُن کو جماعت نے قرض کے طور پر تین سال کے لئے رقم مہیا کر دی ۔ تو اسی طرز پر چند سالہ قرض کے طور پر اور اگر ضرورت ہو تو کچھ مدد کے طور پر یہاں کی جماعت کو بھی رقم مہیا کی جاسکتی ہے اور بہت سے ایسے نوجوان ہیں جن کو ابھی کام نہیں ملا۔ اللہ پر وہ امید رکھیں تو امید ہے کہ ایک دو سال کے اندر وہ برسرِ روزگار ہو جائیں گے تو انشاء اللہ تو فیق بھی بڑھ جائے گی لیکن جگہ ایسی تلاش کریں جو توفیق اور حیثیت کے مطابق ہو۔ ہمارے لئے ضروری نہیں کہ شہر کے بالکل قریب جگہ ہو اور ایئر پورٹ سے تو دور ہٹنا ہی بہتر ہے کیونکہ ہوائی اڈوں کا شور ہر وقت تنگ کرتا ہے۔ عرصے بعد جرمنی میں جگہ ملی ہے بہت اچھی ، بہت کشادہ اور وقتی طور پر جماعت کی ضرورتیں