خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 591
خطبات طاہر جلدا 591 خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۹۲ء جو پہلوں کو دی گئیں لیکن جو شخص گستاخی کی راہ سے خدا پر جھوٹ باندھے گا اور کہے گا کہ خدا کی وحی میرے پر نازل ہوئی حالانکہ نہیں نازل ہوئی اور یا کہے گا کہ مجھے شرف مکالمات اور مخاطبات الہیہ کا نصیب ہوا حالانکہ نہیں نصیب ہوا تو میں خدا اور اس کے ملائکہ کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ وہ ہلاک کیا جائے گا کیونکہ اُس نے اپنے خالق پر جھوٹ باندھا۔“ (کشتی نوح۔ روحانی خزائن جلد نمبر ۱۹ صفحه: ۲۸) پس وہ لوگ جو خدا کی مخلوق پر جھوٹ باندھتے ہیں اور اُس سے باز نہیں آتے بالآخر ان کی زبانیں کھلتی ہیں اور انہیں میں سے وہ بدنصیب پیدا ہوتے ہیں جو خدا پر جھوٹ باندھنے لگتے ہیں اور وہ لوگ جو خدا کے سیچوں پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ بھی دراصل خدا پر جھوٹ باندھتے ہیں کیونکہ خدا کے پاک بندوں پر جھوٹ باندھنا بھی ایسا ہی ہے کہ خدا پر جھوٹ باندھا گیا ہو۔ اللہ تعالیٰ ہماری قوم کو، احمد یوں کو خصوصیت کے ساتھ مگر تمام مسلمان عالم کو بلکہ تمام دنیا کو جھوٹ کی نجاست اور جھوٹ کی بت پرستی سے نجات بخشے ۔ آمین