خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 571
خطبات طاہر جلداا 571 خطبه جمعه ۱۴ راگست ۱۹۹۲ء طبیعت منغضب ہوگئی ہے تو سچ سے سچ پیدا ہوگا۔ بچوں کے ہاں بچے بچے پیدا ہوتے ہیں ۔ سوائے اُس کے کہ پھر معاشرہ اس کو تباہ کر دے۔ اللہ تعالیٰ گندے معاشرے سے بھی بچائے ۔ اس لئے میں کہتا ہوں کہ سارا معاشرہ سچا کر دو ۔ ایسا سچا کر دو کہ ہر احمدی بچے کے لئے نسلاً بعد نسل سچا ما حول اس بات کی ضمانت پیدا کرے کہ ہر آنے والی نسل سچی پیدا ہو۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو ۔ اس کے بغیر ہم تبتل الی الله اختیار نہیں کر سکتے ۔ اس کے بغیر ہم دنیا کو توحید سے نہیں بھر سکتے ۔ خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین