خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 402 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 402

خطبات طاہر جلدا 402 خطبه جمعه ۱۲ جون ۱۹۹۲ء یہ بہت لمبا مضمون ہے اس میں سے میں نے چند آیات جو ساتھ جڑی ہوئی ہیں وہ میں نے چنی ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَيْكَ يُبَدِّلُ اللهُ سَيَّاتِهِمْ حَسَنَتٍ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللهِ مَتَابًا بہت سے لوگ ہیں جو گناہوں میں ملوث رہتے ہیں، بد دیانتیاں کرتے ہیں، خیانتیں کرتے ہیں ان کی سزا کا اس سے پہلے ذکر ہے فرمایا لیکن مایوس نہیں ہونا چاہئے ان میں سے کچھ ا۔ سے کچھ ایسے بھی ہیں جو تو بہ کرتے ہیں ان کا استثناء ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تو بہ کرنے والوں کی تو بہ قبول فرماتا ہے اگر وہ اخلاص سے توبہ کریں ۔ اِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ پھر از سرنو ایمان لائیں۔ پہلے اپنی بداعمالیوں سے توبہ کریں پھر حقیقی خدا پر ایمان لائیں جو توبہ کے بعد ظاہر ہوتا ہے اس سے پہلے ایک فرضی خدا ہے جس کی عبادت کی جارہی ہے اس پر ایمان لائیں وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا اور توبہ کے بعد بچے خدا پر ایمان لانے کے نتیجہ میں نیک اعمال ضرور ظہور پذیر ہوتے ہیں وَ عَمِلَ عَمَلًا اس کا طبعی نتیجہ ہے ۔ فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللهِ مَتَابًا یہی وہ شخص ہے جو تو بہ میں اللہ کی طرف یوں جھپٹتا ہے جیسے بچہ ماں کی گود کی طرف جاتا ہے مَتَابًا کہتے ہیں یہی سچی توبہ ہے اسی کا نام تو بہ ہے، اس طرح یہ لوگ تو بہ کرتے ہوئے اپنے رب کی طرف لپکتے ہیں فرمایا وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ ان کی بعض اور صفات ہیں جو تو بہ کر لیتے ہیں جھوٹ نہیں بولا کرتے ۔ اب ایسا معاشرہ جس میں رات دن جھوٹ بولے جا رہے ہیں ، فریب کاری سے کام لیا جارہا ہے وہ خود بخود مستثنی ہوتا چلا جا رہا ہے۔ یہ الا جو ہے ایک طرف بدیوں سے استثناء پیدا کر کے نیکیوں کا ذکر کرتا ہے اور یہ نیک لوگوں کے لئے خوشخبری ہے اور دوسری طرف از خودان کو جو اس استثناء کے اندر ہیں محفوظ نہیں ہوتے ، نکال کر باہر پھینکتا چلا جاتا ہے ۔ فرمایا وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ یہ وہ لوگ ہیں جو پھر جھوٹ نہیں بولتے وَ إِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا وه جب وہ لغو باتوں کے پاس سے گزرتے ہیں تو ان میں ملوث نہیں ہوتے۔ عزت کے ساتھ وہاں سے گزر جاتے ہیں، اپنا دامن بچاتے ہوئے وہاں سے نکل جاتے ہیں وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِايَتِ رَبِّهِمْ یہ وہ لوگ ہیں ان پر جب ان کے رب کی آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا