خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 392
خطبات طاہر جلداا 392 خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۹۲ء سے ایک سو چالیس ڈالر پر روزانہ ہوٹل ملے گا اور لازماً اس کو یہ بیرونی کرنسی میں ادا کرنا ہو گا تو یہ اکثر واقفین عارضی کی توفیق سے باہر بات تھی۔ اس کا حل یہ کیا گیا ہے کہ ماسکو میں ہم نے اپنا ایک فلیٹ لے لیا ہے اس فلیٹ کو بھی اسی طرح جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بہت سستے کرائے پر واقفین عارضی کے لئے پیش کیا جائے گا۔ جس نے وقف کرنا ہے وہاں جائے وہاں ہم نے مستقل سٹاف بھی مقرر کر لیا ہے ۔ ایک اچھا انگریزی سمجھنے والا ایک اچھا روسی بولنے والا سکالر جماعت نے وہاں با قاعدہ (Employ) کر لیا ہے۔ وہ اس فلیٹ میں موجود ہو گا اور آپ کی ہر قسم کی راہنمائی بھی کرے گا اور اس کی وساطت سے دوسری جگہ جو ہمارے روابط ہوئے ہیں وہاں تک پہنچنا آسان ہوگا۔ کم سے کم روپیہ خرچ کر کے سفر کرنے کے متعلق وہ ہر قسم کی مدد کرے گا اور اس کے لئے یہاں بھی معلومات اکٹھی کی جاچکی ہیں۔ یعنی وہ صاحب اگر وہاں ہوں یا نہ ہوں اس سے قطع نظر فلیٹ کی چابی یہاں تبشیر سے حاصل کریں اور وقف عارضی کا گروپ سیدھا ماسکو جا کر تسلی سے ٹھہرے۔ اگر وہ میں ڈالر روزانہ پر کمرہ لے لیں تو کہاں یہ پیس ڈالر اور کہاں ڈیڑھ سو ڈالر روزانہ اور اگر کسی میں توفیق کم ہو تو اس سے بھی سنتا کیا جا سکتا ہے مگر سستا کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ جماعت نے تو مستقلاً اس پر خرچ کیا ہے۔ اس کی بجلی، پانی وغیرہ ہر چیز کا خرچ ہوگا ، گیس کی سہولت ہے، ٹیلی فون کی سہولت ہے سینٹر میں واقع ہے۔ اگر کوئی اس قسم کی سہولت والا مکان وہاں کرایہ پر عارضی طور پر لے تو اسے روزانہ دو اڑھائی سو ڈالر دینے پڑیں گے۔ بہر حال یہ روپیہ زیر بحث نہیں ہے ۔ میں تو یہ سمجھا رہا ہوں کہ واقفین عارضی کی سہولت کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ کم سے کم خرچ پر ان کا سفر مکمل ہو اور زیادہ سے زیادہ معلومات ان کو سفر اختیار کرنے سے پہلے مہیا کر دی جائیں۔ اس سلسلہ میں لمبی محنت کے بعد اب ہم نے تبشیر میں بہت سی معلومات اکٹھی کر لی ہیں ۔ بہت سے روابط اور ان کے پتا جات اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ روسی زبان میں لٹریچر شائع ہو چکا ہے اور مزید ہو رہا ہے اور جتنا شائع ہوا ہے بہت ہی مفید پایا گیا ہے۔ تو اب ہر قسم کے ہتھیاروں سے لیس ہو کر اور ہر قسم کے ایسے جہاد کے سامانوں سے مرضع ہو کر واقفین روس جا سکتے ہیں اور مختلف علاقوں میں جا کر وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدمت دین کا کام سرانجام دے سکتے ہیں ۔ اس ضمن میں ایک آخری بات میں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ وہاں رابطوں کے لئے ہمیں تبلیغ