خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 376
خطبات طاہر جلدا پھیرنے میں ناکام رہا۔ 376 خطبه جمعه ۲۹ مئی ۱۹۹۲ء یہ وہ صفات حسنہ ہیں جو آج بھی آپ کے اندر پیدا ہوں گی تو آج بھی ویسے ہی نتائج نکلیں گے جیسے کل نکلے تھے ، جیسے آج نکلے ہیں ، ویسے ہی نتائج پھر کل بھی نکلیں گے اور آئندہ آنے والی نسلیں آپ کو دعائیں دیں گی کہ جو انہیں تبلیغ کے اسلوب سکھائے ۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو ۔ خدا کرے کہ جب سپین میں آئندہ آؤں تو اس سے بھی بہت بہتر حالت ہو اور آپ کے نمونے بتا کر باقی دنیا کو بھی تبلیغ کی تحریک کروں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین