خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 372 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 372

خطبات طاہر جلداا 372 خطبه جمعه ۲۹ رمئی ۱۹۹۲ء نعمت کو جو حضرت اقدس محمد مصطفی علی کی صورت میں دنیا میں نازل ہوئی تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کر کے آگے بڑھنے کا اعلان کیا تو جماعت احمد یہ ہی وہ جماعت ہے جس نے لبیک کہتے ہوئے اس کی طرف آگے بڑھنے کا تہیہ کیا اور حسب توفیق کسی نے تھوڑا پا یا کسی نے زیادہ پایا اور بہت ہی خوش نصیب ثابت ہو گئے ۔ پس آج بھی ضرورت ہے کہ اس نعمت کی طرف توجہ کے لئے دل پیدا کیا جائے اور دینی تربیت کے لئے جد لئے جب تک آپ کے دل میں خواہش پیدا نہیں ہوگی ، جب تک آپ کے دل میں تمنا بیدار نہیں ہوگی ، جب تک آپ کے اندر ایک خود مربی پیدا نہیں ہوگا، جو آپ کو بتائے کہ آپ کو ضرورت ہے علم حاصل کرنے کی ، آگے بڑھیں اور حاصل کریں اس وقت تک جماعت کا تربیتی اور علمی نظام آپ کے حق میں کچھ بھی نہیں کر سکتے ۔ یہ نظام تو آنحضرت ﷺ کا جاری کردہ نظام ہے، یہ نظام وہ ہے جس کی تجدید حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے اور اس کے متعلق جیسا کہ صلى الله ۔ میں نے قرآن کی گواہی پیش کی ہے جب تک کوئی توجہ نہیں دے گا اسے کچھ عطا نہیں ہوگا۔ پس اس پہلو سے ہمیں جماعت سپین کو بھی توجہ کرنے کی ضرورت ہے اور چونکہ جماعت سپین سے جو میں باتیں کرتا ہوں یہ ساری دنیا میں پھیلیں گی اور ہر جماعت تک پہنچیں گی اس لئے جماعت کےحوالے سے ساری دنیا کی جماعتوں کو میرا یہی پیغام ہے کہ احباب جماعت میں اپنی تربیت کرنے کی طرف کوشش کرنی چاہئے یا جوڑ نا چاہئے دلوں کو اور بتانا چاہئے تم خود سیکھنے کی خواہش کر وہ خود تمہارے دل میں تڑپ پیدا ہو پھر تم پیچھے پڑو، پھر تم مربیوں کو ڈھونڈ و، پھر اگر وہ سستی کرتے ہیں اور تمہاری طرف توجہ نہیں کرتے تو ان سے بھی شکوے کروان کی بات سے مرکز کو بھی مطلع کرو۔ پس ہر احمدی کے لئے خدا کے فضل سے اب نئے نئے چشمے کھولے جا رہے ہیں اور وہ چشمے جو پہے سے موجود تھے لیکن ان کا پانی رک چکا تھا اس پانی کو دوبارہ جاری کیا جا رہا ہے۔ اب وقت ہے کہ آپ اپنی تربیت کی طرف پہلے سے بڑھ کر توجہ کریں اور ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں اور خود دیکھیں کہ آپ کی بات میں خدا کے فضل سے پہلے کی نسبت کتنا زیادہ اثر پیدا ہو جاتا ہے۔ ابھی چند دن پہلے میں مسجد بشارت پید رو آباد میں ایک جماعت کی چھوٹی سی مجلس شوری بلا سپین میں تبلیغ کے متعلق کچھ ہدایتیں دی تھیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ان ہدایتوں سے متعلق