خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 322
خطبات طاہر جلداا 322 خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء صلى الله لپیٹی جائے گی اور ان ظالموں کے پیچھے ان کے ایسے وارث پیدا ہوں گے جو خدا تعالیٰ کے نزدیک زندہ رہنے کی اور بنی نوع انسان کی راہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ زمین ان کے سپرد کی جائے گی اور یہ وارث آئے یہ وارث آئندہ دنیا میں حضرت دنیا میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سچے غلاموں کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔ آپ کو خدا نے توفیق بخشی ہے کہ اس میدان کو جو خالی پڑا ہے آگے بڑھیں اور بھر دیں خدا تعالیٰ آپ کا فیض ساری دنیا میں پھیلائے اور آپ کے ذریعہ تمام دنیا کو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی رحمت کا وارث بنادے۔ یہی دعائیں کرتے رہیں یہی کوشش ہو یہی مطلوب ہو، یہی مقصود زندگی ہو۔ خدا کرے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کے رحم کے نتیجہ میں اس سارے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں ۔ آمین الله