خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 312
خطبات طاہر جلدا 312 خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء مسلسل اصلاح میں مصروف رہتے ہیں ان کو ان جگہوں کو وارث بنا دیا جاتا ہے اور یہ مضمون قرآن کریم میں بار ہا بہت کھل کر بیان ہوا ہے۔ پس اہلیت کا مضمون وراثت کے مضمون کے ساتھ ملا کر دیکھیں تو بات بالکل کھل جاتی ہے آپ اصلاح میں مصروف رہیں دیانتداری اور تقویٰ کے ساتھ اپنی اصلاح بھی کریں اور ماحول کی اور غیروں کی اصلاح بھی کریں اور یہی اصلاحی کمیٹیاں نہیں تو کچھ اور اصلاحی کمیٹیاں پہلو بہ پہلو مقرر کی جائیں جو معاشرے کی برائیوں کے خلاف علم بلند کرنا شروع کر دیں۔ان میں لکھنے والے نوجوان اخبارات سے رابطے کریں ، دانشوروں سے رابطے کریں، ٹیلی ویژن اور ریڈیو اگر ہے، تو ان کو لکھا جائے پروگراموں میں شامل ہوں۔ ایسے سیمینار مقرر کئے جائیں جن میں بُرائیوں کے خلاف مذہب کی تمیز کو نظر انداز کرتے ہوئے جہاد کا پروگرام شروع کیا جائے اور یہ جو جہاد ہے یہ ملکی سطح پر ہوگا اس میں لیڈر شپ احمدی کے ہاتھ میں ہونی چاہئے کیونکہ حقیقت میں احمدی ہی مفاد پرستی کے چھوٹے چھوٹے خیالات سے بالا ہو کر اصلاح کا کام کر سکتا ہے احمدی Racialism سے پاک ہے، تعصبات سے پاک ہے، مذہبی تعصبات سے پاک ہے ورنہ وہ آنحضور ﷺ کی طرف منسوب ہونے کا ، حق ہی نہیں رکھتا کیونکہ آنحضور ﷺ کی طرف منسوب ہونے کا حق وہی رکھتا ہے جو رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ (انبیاء : (۱۰۸) کی صفات پیدا کرنے کی کوشش کرے اور عالمین میں کوئی تفریق ہی نہیں کی گئی۔ کالوں کا عالم اور گوروں کا عالم شمالیوں کا عالم اور جنوبیوں کا عالم مشرق اور مغرب کے عالم میں کوئی فرق نہیں دکھایا گیا ، مذہبی عالم کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ آنحضور ﷺ اسی طرح عالمین کے صلى الله صلى الله علوسه لئے رحمت ہیں جس طرح رَبِّ الْعَالَمِینَ نے آپ کو اپنی ربوبیت کے تابع رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ قرار دیا ہے ۔ رَبِّ الْعَالَمِينَ کی ربوبیت جس طرح تمام عالموں پر یکساں ہے اور اللہ تعالیٰ سب کی برابر تربیت فرماتا ہے اسی طرح رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ کا جو یہ لقب ہے ۔ یہ کوئی معمولی لقب نہیں ہے اپنی وسعت اور گہرائی میں اس سے بڑا لقب دنیا کے کسی دوسرے نبی کو عطا نہیں ہوا۔ پس احمدی کے لئے رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ کے مضمون کو سمجھ کر حضرت اقدس محمد مصطفی صلى الله عروسه سے تعلق جوڑ نا چاہئے اور جب یہ تعلق قائم ہو جائے گا تو آپ کی نظر بہت بلند ہو جائے گی ۔ آپ ۔ کے حوصلے بہت وسیع ہو جائیں گے۔ آپ Racialism کا شکار ہو ہی نہیں سکتے ناممکن ہے کہ آپ