خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 990 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 990

خطبات طاہر جلد ۱۰ 990 خطبه جمعه ۲۰ دسمبر ۱۹۹۱ء جاتے ہیں اور دبتے چلے جائیں گے۔ پس آنحضرت ﷺ چشمہ فیض ہیں ۔ آپ کا فیض لازما لوگوں کو پہنچے گا ۔ کسی کا فیض آپ کو سکتا کا معنی ہے کہ وہ جو نہیں پہنچ سکتا سوائے خدا کے۔ میرے نزدیک خاتمیت کا آخری معنی یہی ہے کہ وہ فیض رساں جو ہر تنی بھی ہے کہ وہ میں رسال دوسرے کو فیض پہنچائے اور کبھی کسی سے فیض حاصل نہ کرے سوائے اس کے کہ جس کی وہ مہر ہے، جس وسرے کوفیض پہنچائے اور بھی کس سے فیض حاصل نہ کے ہاتھوں سے لگتی ہے۔ پس کامل رسول ، سب سے کامل رسول، اکمل رسول ، سب کا ملوں سے بڑھ کر کامل اور سب خدا رسیدہ لوگوں سے بڑھ کر خدا رسیدہ ایک ایسا رسول تھا جس کا فیض تمام نبیوں پر پھیلا ہے ۔ تمام بنی نوع انسان پر پھیلا ہے۔ حیوانات پر پھیلا ہے۔ جمادات پر پھیلا ہے۔ ان کو پہنچا جو آپ کے آنے سے بہت پہلے پیدا ہوئے ۔ اس کا ئنات کو پہنچا جو ابھی ابتدائے وجود کی حالت میں کروٹیں بدل رہی تھی ۔ کیونکہ آپ آخری رسول تھے اس لئے آپ فیض رساں ہیں لیکن تمام تر فیوض آپ نے اپنے رب سے پائے ۔ یہ توحید کامل ہے جس کا سمجھنا ضروری ہے اور اس کے نتیجہ میں جہاں حمد کی طرف غیر معمولی توجہ اور عارفانہ توجہ پیدا ہوتی ہے وہاں درود کی طرف بھی غیر معمولی اور عارفانہ توجہ پیدا ہوتی ہے۔ پس ہم یہ مبارک ایام ان فضاؤں میں سانس لیتے ہوئے یہاں بسر کریں گے جن فضاؤں کے ساتھ ہمارا ایک گہرا جذباتی رابطہ ہے۔ خواہ ہم اس فیض کو پاسکیں یا نہ پاسکیں لیکن جب ہم یہ سوچتے ہیں اور سوچیں گے کہ حضرت مسیح موعودان فضاؤں میں سانس لیتے رہے اور آپ کے بزرگ صحابہ اور خلفاء ان فضاؤں میں سانس لیتے رہے تو باوجود اس احساسِ بے بسی کے ہم زبر دستی اس کا فیض نہیں پا سکتے جب تک فیض پانے کی اہلیت پیدا نہ کریں۔ ایک جذبات میں انگیخت تو ضرور ہوگی ، ایک لرزش پیدا ہوگی ۔ ایک تموج پیدا ہوگا اور تموج بھی ایک عجیب روحانی لطف پیدا کرتا ہے ۔ ایسی کیفیات میں درود پڑھا کریں ۔ ایسی کیفیات میں جو خاص تموج کی حالتیں آپ پر آنے والی ہیں اور آچکی ہونگی اور آئندہ بھی آتی چلی جائیں گی ان حالتوں میں سب سے بڑھ کر حمد باری تعالیٰ کے بعد درود پڑھنے کی ضرورت ہے۔ اور یہ وہ چیز ہے جو برکتوں کی صورت میں آپ ہی پر نازل ہوگی آپ کا کسی پر کوئی احسان نہیں ۔ نہ حد کا خدا تعالیٰ پر احسان ہے نہ درود کا محمد مصطفی ملے پر احسان ہے۔ یہ صلى الله على احسان ایسا ہے جو کئی گنا ہو کر آپ کی طرف واپس لوٹے گا اور پھر آپ اس کیفیت میں اگر اپنوں کے