خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 981
خطبات طاہر جلد ۱۰ 981 خطبه جمعه ۱۲۰ دسمبر ۱۹۹۱ء چوالیس سال بعد خلیفہ المسیح کی قادیان آمد درویشان قادیان کیلئے بہت بڑی بڑی خوشخبری مضمر ہے ( خطبه جمعه فرموده ۱۲۰ دسمبر ۱۹۹۱ء بمقام بیت اقصی قادیان ) اقو تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: آج کا دن ایک بہت ہی اہمیت کا تاریخی دن ہے۔ آج ۴۴ سال کے لمبے اور بڑے تلخ التواء کے بعد آخر اللہ تعالی نے خلیفہ اسیح کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ وہ آج کا جمعہ قادیان میں احباب جماعت کے ساتھ ادا کر سکے ۔ قادیان کے درویشوں کے لئے بھی اس میں بہت بڑی خوشخبری مضمر ہے ۔ معلوم ہوتا ہے خدا کی تقدیر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہجر کے دن چھوٹے ہو جائیں گے اور وصل کے دن قریب آجائیں گے اور ان سب آنے والوں کے لئے بھی اس میں بہت خوشخبری ہے جو دور دور سے تکلیفیں اٹھا کر اور بہت سے اخراجات کا بوجھ اٹھا کر یہاں پہنچے تا کہ ان کے دلوں کے بوجھ ہلکے ہو سکیں ۔ ان کو اللہ تعالیٰ نے سعادت بخشی اور توفیق عطا فرمائی کہ نہ صرف اس تاریخی جلسے میں جو سوسال کے بعد (لاز ما سو سالہ جلسہ سو سال کے بعد ہی منعقد ہوتا ہے ) مراد یہ تھی کہ جو سو سال کے بعد سوسالہ جلسہ منعقد ہوتا ہے اس میں شامل ہو سکے ہیں۔ یہ ایک ایسی سعادت ہے جو سو سال میں ایک ہی دفعہ نصیب ہو سکتی ہے اور اس پہلو سے آج کی نسل کے لئے یہ بہت ہی غیر معمولی سعادت کا لمحہ ہے۔ لیکن دوسری سعادت جس کا میں نے پہلے ذکر کیا ہے، یہ بھی بہت ہی بڑی اور بابرکت اور لائق