خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 860 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 860

خطبات طاہر جلد ۱۰ 860 خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۹۱ء کے ان کے وعدے تھے اور وصولی ۷۵۱ ۱۴۰ کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں اس میں بھی رپورٹ کی کوئی خامی رہ گئی ہوگی ورنہ جماعت جاپان کا جیسا کہ میں نسبتا تفصیلی ذکر کروں گا اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان سے ہرگز یہ امید نہیں کہ وعدہ سے کم وصولی کرنے والے ہوں ۔ ہندوستان کی پوزیشن پاکستان کے بعد باہر کی جماعتوں میں آٹھویں نمبر پر ہے ۔ ان کے وعدے سال گزشتہ ۱۳۱ ۱۴۷ تھے وصولی ۴۰۰ ،۱۱ اور اب جو سال گزرا ہے اس میں ۱۴،۵۴۴ کے وعدے تھے اور وصولی ۳۰۷ ۱۲ ۔ ہندوستان کے حالات ایسے ہیں کہ ان میں یہ بات سمجھنے کے قابل ہے یعنی سمجھی جاسکتی ہے اور ان کو اس بات کا حق دیا جا سکتا ہے کہ یہ کسی حد تک وصولی میں پیچھے رہ جائیں کیونکہ کشمیر کی جماعتیں بہت ہی سنگین حالات میں سے گزر رہی ہیں اور ہندوستان ویسے بھی بہت پھیلا ہوا ملک ہے جس کے مقابل پر قادیان میں جماعتوں تک پہنچنے کے جو وسائل ہیں و ہیں وہ سردست نسبتاً کم ہیں ۔ انسپکٹر ان بھی کم ہیں اور لمبے سفر در پیش ہوتے ہیں ۔ چھوٹی چھوٹی جماعتوں کی خاطر اگر یاد دہانی کے لئے انسپکٹر بھیجے جائیں تو انسپکٹر بھجوانے کا خرچ زیادہ آتا ہے اور وہاں سے وصولی کم ہوتی ہے تو اس لحاظ سے کچھ ایسی دقتیں ہیں کہ ان کی مجبوریاں ہیں ۔ اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستان اللہ تعالیٰ کے فضل سے قربانی کے میدان میں پہلے کی نسبت زیادہ آگے بڑھ رہا ہے۔ جہاں تک فی کس وصولی کا تعلق ہے اس لحاظ سے خدا تعالیٰ کے فضل سے جاپان تمام دنیا کو میلوں پیچھے چھوڑ گیا ہے لیکن اس سے پہلے میں تعداد کا ذکر کردوں ۔ چندہ دہندگان کی تعداد بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس پہلو سے ہمیں تعداد پر بھی ہمیشہ نظر رکھنی چاہئے۔ جرمنی میں چندہ دہندگان کی تعداد گزشتہ سال ۴،۸۷۴ تھی اس سال خدا کے فضل سے ۴۹۰۰-K۔ میں ۳۰۰۰ تھی اب جو بڑھ کر ۳۳۰۳ ہو گئی امریکہ میں ۲۲۵ ، اتھی اور اب گر کر ۱،۱۶۹ رہ گئی ۔ کینیڈا میں ۲۲۵۲ تھی جو بڑھ کر ۲٬۵۰۰ ہوئی اور انڈو نیشیا میں ۲۴۵ ، ے تھی جو بڑھ کر ۶۹۱، ۹ بن گئی ماریشس میں ۹۷۴ کے مقابل پر ۳۹۵ ، اتعداد ہوئی اور جاپان میں ۱۰ اسے بڑھ کر ۱۳۰ تک تعداد پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان میں ۱۲۰۸۱۵ تعداد تھی اور اب بھی ۱۲٬۸۱۵ دکھائی گئی ہے جو عقلا ممکن نہیں اس لئے ان کے اعداد وشمار میں بھی درستی کی گنجائش موجود ہے۔ پہلے دس میں ناروے بھی شامل ہے ۔ ان کے چندہ کی کیفیت یہ ہے کہ سال گزشتہ انہوں