خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 839 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 839

خطبات طاہر جلد ۱۰ 839 خطبه جمعه ۲۵ اکتوبر ۱۹۹۱ء نصرت بالرعب کانشان اور جماعت احمدیہ کی پھر فرمایا:۔ تعداد کی وضاحت ۔ دعا ہے کہ میری زندگی میں ایک کروڑ نئے احمدی ہو جائیں ۔ - ( خطبه جمعه فرموده ۲۵ راکتو بر ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔ اذْ يُرِيْكَهُمُ اللَّهُ فِي مَنَامِكَ قَلِيلًا وَلَوْارَ يكَهُمْ كَثِيرًا لَّفَشِلْتُمْ وَلَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَلَكِنَّ اللَّهَ سَلَّمَ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ وَإِذْ يُرِيكُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا وَيُقَلِّلُكُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ لِيَقْضِيَ اللَّهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ (الانفال : ۴۵۰۴۴) یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے، ان کا تعلق غزوہ بدر سے ہے اور غزوہ بدر صلى سے پہلے کی اس رویا کا اس میں ذکر کیا گیا ہے جس میں آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالی نے دشمن کو تھوڑا سے۔ کر کے دکھایا تھا۔ یعنی اگر چہ عملاً دشمن کی تعداد بہت زیادہ تھی مگر اس مبارک رویا میں دشمن کی تعداد