خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 762
خطبات طاہر جلد ۱۰ 762 خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۹۱ء کرشمے دکھائی دیتے ہیں جو انسان کی جادوگری سے پیدا نہیں ہو سکتے ، خدا کا کلام ہے، اس میں عجیب شان ہے ، عجیب گہرائی ہے، عجیب صدق ہے۔ اَلَا اِنَّهَا قُرْبَةً لَّهُمْ اور بعد میں دوسرا مضمون بھی بیان فرمادیا۔ اللہ اس کے نتیجے میں سَيُدْخِلُهُم ضروران پر رحمتیں بھی نازل فرمائے گا یعنی جزاء تو ان کو مل گئی کہ قربت نصیب ہے تو ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ جو وہ چاہتے تھے وہ تو پورا ہو گیا لیکن اس کے سوا بھی خدا فرماتا ہے کہ سَيُدْخِلُهُمُ اللهُ فِي رَحْمَتِهِ اللہ اس کے علاوہ بھی ان کو رحمتیں عطا فرمائے گا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ الله تعالى غَفُورٌ رَّحِيمٌ ہے یہاں سَيُدْخِلُهُمُ اللهُ فِي رَحْمَتِهِ سے مراد ہے کہ خدا کی رحمت ان کو ڈھانپ لے گی اس میں داخل ہو جائیں گے ان کے آگے پیچھے، دائیں بائیں، اوپر نیچے رحمت ہی رحمت ہوگی۔ رحمت کا یہ پودا رحمت کا ماحول ان کے اوپر چھا جائے گا ان کو لپیٹ لے گا ان کا کوئی حصہ رحمت باری تعالیٰ سے باہر نہیں رہے گا۔ اِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ اور ساتھ یہ بھی وعدہ فرمادیا کہ خدا تعالیٰ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ یہاں اس احتمال کا ذکر فرمایا گیا ہے کہ ایسے لوگ جو خدا کی راہ میں مالی قربانیاں کرتے ہیں اور اس پیار اور محبت کے انداز سے کرتے ہیں ان میں بسا اوقات بعض دوسری کمزوریاں بھی ہوتی ہیں لیکن مالی قربانی سے ان کی نوک پلک درست ہو جاتی ہے اور وہ بہت خوبصورت، بہت اعلیٰ کردار دکھانے والے بن جاتے ہیں لیکن بعض دوسری باتوں میں کوتاہیاں بھی ہو جاتی ہیں غفلتیں ہو جاتی ہیں، بعض دفعہ گناہ سرزد ہو جاتے ہیں، استغفار کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے، پھر ٹھوکر کھاتے ہیں تو فرمایا ان لوگوں کے ۔ کے لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ الله تعالى بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ جب کسی کی ایک ادا پسند آجائے تو اس کے بعض دوسرے نقائص سے انسان آنکھیں بند کر لیا کرتا ہے اور کسی کی کوئی ادا بہت پسند آجائے تو اتنا ہی زیادہ مغفرت کرنے والے کے دل میں ایک طلب پیدا ہو جاتی ہے۔ پس یہ اس طلب کا ذکر ہے ورنہ اس سے پہلے بخشش مانگنے کا کوئی مضمون بیان نہیں فرمایا گیا تو یہ بات بھی آپ یا د رکھیں کہ بعض نیکیوں میں غیر معمولی کمال حاصل کرنے کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی ذات میں مغفرت عطا کرنے کی طلب پیدا ہوتی ہے اور بخشنے کی تمنا پیدا ہوتی ہے اور جہاں ہاتھ نہیں بھی پھیلا یا گیا وہاں ہی خدا نے خود ذکر فرمادیا کہ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِیم ان کو ہم یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ اللہ بہت ہی مغفرت فرمانے والا اور بہت رحم