خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 646 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 646

خطبه جمعه ۹ را گست ۱۹۹۱ء 646 ہراک نیکی کی جڑیہ اتقاء ہے ه خطبات طاہر جلد ۱۰ اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے درنتین :) میں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ تقویٰ کی جڑ نیتوں پر ہوتی ہے اور اس پر میرا ذہن حضرت اقدس محمد مصطفی علی کی اس حدیث کی طرف چلا گیا جس کا آغاز اس طرح ہوتا ہے کہ انما الاعمال بالنيات ۔ (بخاری کتاب الایمان حدیث:۱) تمام اعمال کی بنیا دنیوں پر ہے۔ یہ در حقیقت ایک ہی مضمون ہے لیکن طرز بیان مختلف ہے، اظہار مختلف لفظوں میں ہوا ہے لیکن بعینہ ایک ہی مضمون ہے جو بیان ہو رہا ہے۔ ہر انسان کے ہر عمل کی جڑ اس کی نیت میں ہوتی ہے پس ا ہے پس اگر وہ جڑ تقوی ہو تو اس کے اعمال کی تمام تر عمارت خواہ وہ ثریا تک جا پہنچے وہ خدا کے حضور مقبول اور حسین ہوگی ۔ ایک خوبصورت اور دلکش اور پائیدار عمارت تعمیر ہوگی اور اگر نیتوں کی جڑ میں نقص پیدا ہو جائے تو پھر کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔ اگر عمارت کے تصور کو چھوڑ کر جڑ کے تصور سے درخت کی مثال آپ اپنی نظر کے سامنے لائیں تو جو جڑ بیمار ہوتی ہے اس کا تنا بھی بیمار ہوتا ہے، اس کے پتے بھی بیمار ہوتے ہیں ، اس کے پھل بھی بیمار ہوتے ہیں اور بیمار جڑ والے درخت کو آپ جو چاہیں کر لیں اس کا علاج ممکن نہیں سوائے اس کے کہ اُسے جڑوں سے اکھیڑ پھینکا جائے یا ایسی دوادی جائے جو جڑوں میں اتر کر جڑوں کی بیماری کا کچھ علاج کر دے۔ مجھے زمیندارے میں بارہا ایسا تجربہ ہوا ہے کہ پودوں کی ، درختوں کی بہت سی ایسی بیماریاں ہیں جو پتوں پر پھلوں پر ، شاخوں پر حملہ کرتی ہیں اور ان کا علاج ممکن ہے لیکن ایسا درخت جو کونپلوں سے سوکھنا شروع ہوتا ہے اور نیچے کی طرف اس کی بیماری کا عمل حرکت کرتا ہے یعنی کناروں سے شروع ہو کر نیچے کی طرف تو ایسے درخت ہمیشہ جڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور جب تک جڑ کی فکر نہ کی جائے اس درخت کا کوئی علاج ممکن نہیں ۔ پس اس پہلو سے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی فرمودہ نصیحت جس کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے کہ انما الاعمال علیه بالنیات ، اس کو پیش نظر رکھ کر میں آپ سے آج کچھ خطاب کروں گا ۔ یہ حدیث مختلف کتب میں مروی ہے، کہیں چھوٹی ، کہیں کچھ بڑی، میں نے جو حدیث لی ہے وہ بخاری باب کیف كان بدء الوحی الى رسول الله علم سے اء للہ سے اخذ کی ہے۔ اور یہ پوری حدیث اس طرح ، ش اس طرح بیان ہوئی ہے کہ صلى الله صلى حدثنا الحميدى قال حدثنا سفيان قال حدثنا يحي بن سعيد الانصارى