خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 638 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 638

خطبات طاہر جلد ۱۰ 638 خطبه جمعه ۲ اگست ۱۹۹۱ء صلى الله میں کیا گیا۔ اب ماضی کی طرف بھی نماز ہمیں لے کر جاتی ہے۔ چنانچہ اس کے معاً بعد جب ہم كماصليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حمید مجید کہہ کر درود بھیجتے ہیں تو ماضی کے نیک لوگوں کے لئے بھی دعائیں مانگتے ہیں ۔ چنانچہ آنحضرت ﷺ کے بعد جس کا سب سے زیادہ حق ہے کہ اسپر سلام بھیجا ہے تو وہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام ہیں ۔ ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام ابوالا نبیاء بھی کہلاتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام وہی بزرگ نبی ہیں جن کی اولاد میں حضرت اقدس محمد مصطفی علی پیدا ہوئے ۔ آپ وہی بزرگ نبی ہیں جن کی دعاؤں کو خدا تعالیٰ نے قبولیت کا شرف بخشا اور آنحضرت ﷺ آپ کی دعاؤں کا بہترین ثمر ہیں۔ پس اس تعلق کو ظاہر کرنے کیلئے اور یہ بتانے کے لئے کہ تم اگر اپنے محسنوں کے لئے دعا کرتے ہو اور ان کو تحائف پیش کرتے ہو تو ایک بڑے عظیم سابق محسن کو بھی یاد رکھنا اور وہ ابراہیم ہیں اور ان کے حوالے سے پھر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر سلامتی بھیجو۔ سلامتی تو ہم دراصل آنحضرت مال پر بھیج رہے ہیں لیکن حضرت ابراہیم علیہ اسلام کا وجود آنحضرت ﷺ کے وجود کے ساتھ منسلک کر کے حضرت ابراہیم کو بھی الله بہت ہی عظیم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کما صلیت میں جاری سلامتی ہے۔ کوئی ماضی کی سلامتی صلى الله اللهلو الله الله ه علوس نہیں ہے۔ یہ مضمون بھی لوگ غلط سمجھتے ہیں۔ واقعہ یہ ہے کہ یہ مراد نہیں ہے کہ جس طرح حضرت ابراہیم پر سلامتی بھیجی گئ تھی اور ختم ہو گئی اس طرح رسول اللہ ﷺ پر سلامتی بھیجے۔ اگر ایسی محدود سلامتی رسول اللہ ﷺ کے لئے مانگتی ہے تو اس سے نہ مانگنا بہتر ہے۔ کما صلیت میں دراصل ماضی کا واقعہ ہے ماضی میں سلامتی شروع ہوئی تھی اس لئے ماضی کا صیغہ بولا گیا ہے ورنہ ہرگز یہ مراد نہیں کہ وہ سلامتی رسول اللہ ﷺ کے وقت پر آکر ختم ہو گئی بلکہ قرآن خود بتا رہا ہے کہ حضرت ابراہیم کا نام سلامتی کے ساتھ قیامت تک لیا جائیگا۔ آخرین میں بھی سلامتی کے ساتھ آپ کو یاد کیا جائے گا۔ پس اس طرح اس درود کا مطلب یہ بنے گا کہ اے خدا! تو حضرت محمد مصطفی ﷺ پر اسی طرح ہمیشہ جاری رہنے والی عليه سلامتیاں بھیج جس طرح تو نے ابراہیم پر ہمیشہ جاری رہنے والی سلامتی بھیجی تھیں۔ جس طرح ابراہیم کی نسل میں تو نے بہت عظیم الشان پھل لگائے اسی طرح محمد مصطفی ﷺ کی نسل میں بھی بہت ہی عظیم الشان پھل لگا ۔ جس طرح ابراہیم اور ابراہیم کی اولاد سے تو نے محبت کی اور ان سب سے محبت کی جو ابراہیم کے پیچھے چلنے والے تھے۔ اسی طرح محمد مصطفی ہے اور آپ کی اولا د اور اُن سب سے محبت فرما صلى الله صلى الله علوس