خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 599 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 599

خطبات طاہر جلد ۱۰ 599 خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۹۱ء مغضوب اور ضالین کی دعاؤں میں بڑے سبق ہیں ۔ ایٹمی جنگ کی خبر اور اسلام کے غلبہ کی خوشخبری ( خطبه جمعه فرموده ۱۹ار جولائی ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ سورۃ فاتحہ کے مضامین پر کے مضامین پر خطبات کا جو سلسلہ چل رہا ہے اس میں سے غالباً آج کا یہ خطبہ آخری ہوگا کیونکہ اب ہم الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے ذکر میں داخل ہو چکے ہیں اور اس ذکر سے انشاء اللہ آج نکل کر پھر نماز کی بقیہ دعاؤں اور حمد و ثنا سے متعلق میں کچھ بات کروں گا وہ دعا ئیں جو ورحمد وثنا با قرآن کریم نے الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ اور الضَّالِّينَ کی دعاؤں کے طور پر محفوظ کی ہیں ان میں ہمارے لئے بہت بڑے سبق ہیں۔ کچھ دعاؤں کا ذکر اس سے پہلے گزر چکا ہے آج سورہ مومنون کی آیات ۱۰۴ تا ۱۰۹ سے مضمون شروع کرتے ہیں۔ دعا تو ان میں سے ۱۰۷ اور ۱۰۸ آیات پر مشتمل ہے لیکن یہ آیات اس دعا کے تعلق میں ہیں اس لئے یہ ساری آیات درج کر دی گئی ہیں دعا یہ ہے کہ قَالُوا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْ مَا ضَالِّينَ (المومنون : ۱۰۷) وہ خدا سے یہ عرض کریں گے کہ اے ہمارے رب ! غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا ہم پر ہماری بدنصیبی نے غلبہ پا لیا تھا۔ وَكُنَّا قَوْمًا ضالین اور ہم گمراہ قوم بن چکے تھے رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظُلِمُونَ (المومنون: ۱۰۸) اے ہمارے رب ہمیں اس جہنم کی حالت سے نکال دے پھر اگر ہم دوبارہ وہی حرکتیں کریں تو پھر یقینا ہم ظالموں میں سے ہوں گے۔ قَالَ اخْسَنُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ (المومنون : ۱۰۹)