خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 542
خطبات طاہر جلد ۱۰ 542 خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء کی آنکھیں زیادہ روشن ہوں اتنا ہی زیادہ وہ بیرونی نور سے استفادہ کر سکتی ہیں اگر آنکھوں میں روشنائی نہ ہو تو خواہ ہزار سورج چمک رہے ہوں ایسے شخص کو کچھ دکھائی نہیں دے گا۔ پس اللہ تعالیٰ یہ دعا سکھا کر بہت عظیم احسان ہم پر فرماتا ہے اس طرح متوجہ کرتا ہے کہ تم میرے نور کے اگر محتاج ہو اور واقعی مجھ سے مزید نور چاہتے ہو تو اپنے باطن کا نور بڑھاؤ اور خدا سے یہ دعا کرو کہ اے خدا ہمارا نور کامل فرمادے ۔ ہمارے اندر بہت سی ایسی کمزوریاں ہیں کہ ہم تیرے نور سے پوری طرح استفادہ نہیں کر سکتے ۔ ان کمزوریوں کو دور فرما تارہ تا کہ ہم زیادہ سے زیادہ نور کے اہل بن سکیں۔ وَاغْفِرْ لَنَا کا مضمون ان معنوں میں اس مضمون سے تعلق رکھتا ہے کہ ہماری صلاحیتیں جو تو نے ہمیں بخشی ہیں ہو سکتا ہے ہم نے ان کا غلط استعمال کیا ہو اور اس وجہ سے ان کے اندر پوری طرح ہوسکتا دیکھنے کی طاقت نہ رہی ہو، اس لئے ہم بخشش کے طالب ہیں ۔ اگر کچھ گناہ سرزد ہوئے ہیں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں تو تو درگز رفرما اور بخش دے تا کہ ہماری خوابیدہ صلاحیتیں جاگ اٹھیں ہماری مرتی ہوئی صلاحیتوں میں نئی زندگی پیدا ہو جائے اِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تو ہر چیز پر قادر ہے جب چاہے یہ فیصلہ کرے کہ کس کی مرتی ہوئی صلاحیتیں زندہ ہوں تو اس بات پر قادر ہے کہ انہیں زندہ کر سکے لیکن دنیا میں ہم ہر چیز پر قادر نہیں ہیں۔ اب نور کی بات ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر کے پاس اگر کوئی شخص آنکھیں دکھانے کے لئے جائے اور ڈاکٹر یہ معلوم کرے کہ اس کا اندرونی نور مر چکا ہے یعنی وہ رگ یا Nurve جسے آپٹیکل Nurve کہا جاتا ہے اس میں نور نہیں رہا تو ڈاکٹر ہمیشہ عاجزی سے یہ کہے گا کہ اب کچھ نہیں ہو سکتا ، ہمارے بس کی بات نہیں اور یہ بتائے گا کہ جو رگیں مرجائیں ، جو Nurve مرچکی ہوں ان کو کوئی انسان دو بار زندہ نہیں کر سکتا تو إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ نے ایک نئی امید پیدا کر دی۔ ہمیں یہ بتایا کہ دنیا کے تجربے میں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ بعض دفعہ اندرونی صلاحیتیں مرچکی ہوں تو دوبارہ زندہ نہیں ہوسکتیں مگر اے خدا تو تو قادر ہے تو چاہے تو مرے ہوؤں کو بھی زندہ کر سکتا ہے۔ پس ہم تجھ سے ہر چیز مانگتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ تو ہر چیز عطا کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ ایک دعا فرعون کی بیوی کی دعا قرآن کریم نے محفوظ فرمائی ہے ، وہ یہ ہے : ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي