خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 421 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 421

خطبات طاہر جلد ۱۰ 421 خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۹۱ء حضرت ابراھیم اور رسول کریم ﷺ کی دعاؤں کا تفصیلی ذکر اولاد کے لئے دعا کریں کہ وہ آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔ ( خطبه جمعه فرموده ۷ ارمنی ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ ان دعاؤں کا ذکر چل رہا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے انعام یافتہ بندوں نے کیں اور جن کا ذکر بطور خاص قرآن کریم میں محفوظ فرمایا گیا ہے۔ ایک دعا سورہ انبیاء کی آیت ۱۳ میں حضرت اقدس انا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کے طور پر محفوظ ہے ۔ قُلَ رَبِّ احْكُمُ بِالْحَقِّ وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ (الانبیاء: ۱۱۳) کہ اس نے کہا یعنی محمد رسول اللہ ﷺ نے کہا : رَبِّ احْكُمْ بِالْحَقِّ کہ اے میرے رب ! حق کے ساتھ فیصلہ فرمادے وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ اور ہمارا رب بہت رحم کرنے والا بن مانگے دینے والا ہے۔ الْمُسْتَعَانُ اور ان باتوں میں ہمارا مددگار ہے عَلَى مَا تَصِفُون جو تم ہمارے خلاف بناتے ہو۔ صلا اس دعا کا پس منظر اس لحاظ سے بہت دلچسپ ہے کہ اس میں پہلے زبور کی اس پیشگوئی کا ذکر ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ الارض یعنی فلسطین کی زمین خدا تعالیٰ کے عبادت گزار، صالح بندوں کو عطا کی جائے گی ۔ اَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ (الانبياء : ١٠٦) یہ (اس پیشگوئی کے ) الفاظ ہیں اس سے کچھ آیات کے بعد پھر یہ آیت آتی ہے ۔ -