خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 265 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 265

خطبات طاہر جلد ۱۰ 265 خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۹۱ء رمضان المبارک عرفان الہی کے حصول کا مہینہ ہے ان ایام میں اپنے بیوی بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں ( خطبه جمعه فرموده ۲۹ ۱ مارچ ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔ مواصلات کا نظام چونکہ دن بدن بہتر ہورہا ہے اور بین الاقوامی تعلقات مواصلاتی ذرائع سے مضبوط تر ہوتے چلے جا رہے ہیں اس لئے جماعتوں میں بھی خطبہ براہ راست سننے کا رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے خصوصیت کے ساتھ ایسے مواقع جن میں جماعت کا خیال ہے کہ خاص مضامین پر مشتمل خطبے ہوں گے ان میں جماعتیں یہ پسند کرتی ہیں کہ کیسٹ کا انتظار کئے بغیر براہ راست خطبے سنیں ۔ آج کے خطبے میں بھی حسب سابق ماریشس جو اس رجحان میں اولیت رکھتا ہے شامل ہے ۔ ناروے، سویڈن ، ڈنمارک جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں اور اسی طرح انگلستان میں برمنگھم ، ہنسلو ، ساؤتھ ہال ، مانچسٹر، ایسٹ لندن، گلاسکو اور جلنکھم کی جماعتیں شامل ہیں ۔ ان سب کو میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کہتا ہوں اور یاد دلاتا ہوں کہ اس قسم کے رجحان نیکی کی باتوں تک جلد پہنچنے کی حد تک تو درست اور قابل تعریف ہیں لیکن اس قسم کے خطبوں کو جو مواصلاتی ذرائع سے سنے جاتے ہیں براہ راست خطبوں یا جمعوں کا قائم مقام نہیں بنایا جا سکتا اس لئے اگر آپ کہیں جمعہ کے وقت میں شریک بھی ہیں تو جمعہ کی کارروائی الگ ہونی چاہئے ۔ اس کارروائی کو جمعہ کا حصہ نہ بنایا جائے ورنہ اس سے اسلام میں بدعات پیدا ہوں گی اور بد رسوم داخل ہو جائیں گی ۔ پس اس نصیحت کے ساتھ اب میں