خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 125 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 125

خطبات طاہر جلد ۱۰ 125 خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء اور عربوں کے استعمال ہوں ۔ اور مقصد اسرائیل کا حاصل ہوا اور ضمناً اس کو کچھ اور علاقوں پر قبضہ کرنے کے لئے بہا نہ بھی مل جائے اور نوبلین ڈالر منافع کے بھی ہاتھ آجائیں اور یہ حق بھی رہے کہ جب چاہوں میں مرے مٹے (اگر خدانخواستہ عراق کا یہ حال ہو جائے تو مرے مٹے ) عراق پر اپنی مزید انتقامی کارروائی پوری کروں ۔ تو جرم کا سب سے بڑا فائدہ اسرائیل کو پہنچا ہے اور سب سے زیادہ اس میں وہ ذمہ دار قرار پاتا ہے۔ یونائیٹڈ نیشنز بھی ذمہ دار ہے جب پاکستان میں اسمبلیوں میں ممبران کی خرید و فروخت شروع ہوئی تھی تو اس وقت یہ اصطلاح سامنے آئی تھی کہ ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ تو تھی لیکن یہ نہیں پتا لگتا تھا کہ یہ ہارس ٹریڈنگ کا نکتہ یعنی ممبران اسمبلی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے خرید نا کہاں سے آیا ہے؟ اس کا نقطہ آغاز کیا ہے؟ کہاں۔ اں سے یہ خیال آیا ؟ اب پتا چلا ہے کہ یہ امریکہ کا ہی خیال ہے کیونکہ یونائیٹڈ نیشنز میں ووٹ خریدنے میں انہوں نے بڑی کھلی کھلی ہارس ٹریڈنگ کی ہے اس لئے یونائیٹڈ نیشنز اگر ایسا ادارہ بن چکا ہے جسے دولت مند قو میں اپنی دولت کے برتے پر خرید سکیں تو نہ صرف یہ ایک بہت بڑا بھیانک جرم ہے بلکہ ایک خود کشی ہے۔ اور اس ادارے کا اعتماد ہمیشہ کے لئے اٹھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ تاریخی پس منظر ہیں ان کو آپ کو ضرور پیش نظر رکھنا چاہئے حکومت برطانیہ کا کردار اور یہودی سازش جو اسرائیل کے قیام کے لئے کی گئی تھی اس کی تفاصیل میں دوبارہ جانے کی ضرورت نہیں۔ Dr۔ Theodor Herzl نے 1897 ء میں یہ منصوبہ بنایا تھا اور اس منصوبے کے تحت بہت سے یہود سائنسدان اور دانشوروں کو مغربی طاقتوں میں نفوذ پیدا کرنے کے لئے مقرر کیا گیا۔ ان میں ایک کیمسٹ تھے جن کا نام ویزمن ہے ۔ وائر مین بھی میں نے شاید پڑھا تھا لیکن میں نے چیک کیا ہے ،Pronunciation جرمن ہے وزڈمن Weizmann یہ کیمسٹری کے بہت بڑے ماہر تھے پولینڈ کے باشندے ہیں جرمنی میں تعلیم حاصل کی اور انگلستان پچھلی جنگ عظیم سے پہلے آگئے اور یہاں کسی یونیورسٹی میں پروفیسر ہوئے اور باقاعدہ انہوں نے صاحب اثر لوگوں سے رابطے کئے اور سب سے : ، زیادہ ان کا اثر Balfour Ba پر ہوا۔اس کا کا انگریزی میں صحیح Mr۔Balfour بھی بیلفور ہے میں پہلے متردد تھا اب میں آپ کو بتا رہا ہوں ۔ تو Prononciation جو جارج کی حکومت میں 15، 16، 17، 18، 19 ء اس زمانے میں فارن منسٹر رہے ہیں ان پر