خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 117 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 117

خطبات طاہر جلد ۱۰ 117 خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گئے حضرت مسیح موعود کے الہام کی عظمت دجال کے دجل اور عراق پر ہونے والے مظالم کا ذکر ( خطبه جمعه فرموده ۱۵ رفروری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ پیشتر اس سے کہ خطبے کا اصل مضمون شروع کروں ایک دوامور کی میں اصلاح کرنی چاہتا ہوں ۔ بعض دفعہ بہت دیر سے پڑھی ہوئی کتب کا مضمون تو ذہن میں یاد رہتا ہے لیکن اس کے سن اشاعت وغیرہ اور اس قسم کے ناموں کی تفاصیل میں بعض دفعہ غلطیاں لگ جاتی ہیں تو خطبے کے بعد بعض دفعہ باہر سے کچھ احمدی دوست تصحیح کروا دیتے ہیں اور بعض دفعہ مجھے خود خطبے کے بعد یاد آنا شروع ہو جاتا ہے کہ غالباً یہ بات نہیں تھی ، یہ تھی ۔ اس پہلو سے دو باتوں میں تصحیح کرنی ضروری ہے۔ ایک تو بہت ہی اہم ہے کیونکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام کے سال سے تعلق رکھتی ہے۔ میں نے یہ بیان کیا تھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ۱۹۰۵ء میں یہ الہام ہوا کہ: فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے“