خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 321
خطبات طاہر جلد اول 321 خطبه جمعه ۱۳ دسمبر ۱۹۸۲ء آنے سے معاً پہلے پتہ چلا کہ میر مسعود احمد صاحب ( مبلغ انچارج ڈنمارک ) آج ہی پہنچ رہے ہیں ۔ ان کے استقبال کے لئے دوست فیصل آباد گئے ہیں اور وہی میرے ذہن میں تھے کہ وہ آجائیں تو ان کے سپرد یہ کام کیا جائے ۔ اس لئے میں انکو اس کام کے لئے وکیل مقرر کرتا ہوں ۔ جس طرح تحریک جدید میں باقی وکلاء ہیں۔ اسی طرح یہ بھی وکیل ہوں گے اور وکالت علیا کے تابع ، وکیل اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے اور انشاء اللہ آئندہ سے اس شعبے کے حسابات تحریک جدید کی طرف منتقل کر دیئے جائیں گے۔ ( روزنامه الفضل ربوه ۲۱ فروری ۱۹۸۳ء)