خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 303
خطبات طاہر جلد اول 303 خطبه جمعه ۱۳ دسمبر ۱۹۸۲ء صد سالہ جو بلی منصوبہ اور ہماری ذمہ داریاں ( خطبه جمعه فرموده ۱۳ دسمبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصی ربوه ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: المس صد سالہ جو بلی کا جو منصوبہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کے سامنے پیش فرمایا تھا، اس وقت اگر چہ آپ کے پیش نظر اڑھائی کروڑ روپے کی تحریک تھی ، لیکن بہت جلد احباب جماعت کے غیر معمولی اخلاص کے اظہار سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جماعت اس موڈ میں تھی کہ وہ دس کروڑ سے زائد پیش کرے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل نے جماعت کو یہی توفیق عطا فرمائی اور تمام دنیا کی جماعت ہائے احمد یہ نے اڑھائی کروڑ کی بجائے دس کروڑ ستر لاکھ اکہتر ہزار دوسو ستائیس ( ۲۲۷ ,۷٫۷ ۱۰٫۷) روپے کے وعدے پیش کئے ۔ یہ منصوبہ جس کا نام صد سالہ جشن احمدیت بھی رکھا گیا اور جشن ہی کا انگریزی ترجمہ جو بلی ہے ۔ اس غرض کیلئے تو نہیں بنایا گیا تھا کہ سو سال انتظار کے بعد کروڑ ہا روپے کو ہم میلے کی شکل میں خرچ کر دیں اور جس طرح دنیا کی قومیں بے معنی اور کھو کھلے جشن مناتی ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ کی یہ ماعت بھی لغویات میں مبتلا ہو کر ایک بے معنی اور بے ہودہ خوشی کا اظہار کرے۔ اگر یہ مقصد ہو تو یہ