خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 105 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 105

خطبات طاہر جلد اول 105 خطبه جمعه ۱۳ اگست ۱۹۸۲ء حکمتوں کو تلاش کریں ۔ قرآن مجید کے معارف کبھی ختم نہیں ہو سکتے۔ نا ممکن ہے کہ انسان بار یک سے باریک ذرہ کے خواص پر حاوی ہوسکیں۔ پھر وہ ایک آیت کے معانی اور اس کے معارف پر کیسے حاوی ہو سکتے ہیں؟ آخر میں حضور نے مغربی ملکوں میں رہنے والے احمدی احباب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ قرآن مجید پر غور کرنا شروع کریں گے یہ کبھی نہ ختم ہونے والا سفر ہے لیکن ایک بہت حیرت انگیز سفر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کا معین و مددگار ہو۔ یہ پر معارف خطبہ ۲ بجکر دس منٹ پر ختم ہوا۔ اس کے بعد حضور نے نماز جمعہ پڑھائی اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد کوپن ہیگن سے ہمبرگ جانے کے لیے روانہ ہو گئے ۔ روزنامه الفضل ربوه ۱۳ راکتو بر ۱۹۸۲ء )