خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 272 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 272

خطبات مسرور جلد 16 272 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018 جو تُو میری طرف نازل کرے ایک فقیر ہوں۔اس کی خواہش رکھتا ہوں۔رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَى وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَأَدْخِلْنِي يرحمتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ (النمل: 20) اے میرے رب! مجھے توفیق بخش کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا کروں جو تُو نے مجھ پر کی اور میرے ماں باپ پر کی اور ایسے نیک اعمال بجالاؤں جو تجھے پسند ہوں اور تُو مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیکو کار بندوں میں داخل کر۔رَبَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيْطِيْنِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبَّ أَنْ يَحْضُرُونِ (المؤمنون: 98-99) اور تو کہہ اے میرے رب! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس بات سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں اے میرے رب کہ وہ وسوسے میرے قریب پھنکیں۔رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: 115) اے میرے رب ! مجھے علم میں بڑھا دے۔رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِى وَيَسْرَى أَمْرِى وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي۔يَفْقَهُوا قَوْلِى (طه: 26-29 اے میرے رب ! میر اسینہ میرے لئے کشادہ کر دے اور میر ا معاملہ مجھ پر آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ سکیں۔کھول دے تاکہ وہ میری بات سمجھ رَبَّنَا اتِنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَهَى لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا (الکھف:11) اے ہمارے رب ! ہمیں اپنی جناب سے رحمت عطا کر اور ہمارے معاملہ میں ہمیں ہدایت عطا کر۔رَبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطنًا نَّصِيرًا (بنى اسرائیل: 81) اے میرے رب ! مجھے اس طرح داخل کر کہ میرا داخل ہو نا سچائی کے ساتھ ہو اور مجھے اس طرح نکال کہ میر انکلنا سچائی کے ساتھ ہو اور اپنی جناب سے میرے لئے طاقتور مدد گار عطا کر۔رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا (بنی اسرائیل: 25) اے میرے رب ! ان دونوں پر (یعنی میرے ماں باپ پر ) رحم کر جس طرح ان دونوں نے بچپن میں میری تربیت کی۔رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ۔وَاجْعَلْ لِى لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ۔وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ (الشعراء: 84-86) اے میرے رب! مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر اور میرے لئے آخرین میں سچ کہنے والی زبان مقدر کر دے اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي (القصص: 17) اے میرے رب ! یقیناً میں نے اپنی جان پر ظلم کیا پس مجھے بخش دے۔رَبِّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (التحریم: 9) اے ہمارے رب! ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کر دے اور ہمیں بخش دے۔یقینا تو ہر چیز پر جسے تو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ (المؤمنون:110) اے ہمارے ربّ! ہم ایمان لے آئے۔پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تُو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔