خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 321 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 321

خطبات مسرور جلد 15 321 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2017 الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدے کے مطابق آپ کے محبوں کا گر وہ بڑھا رہا ہے ، اس کا ایک واقعہ بیان کرتا ہوں۔بینن کے مبلغ انصر صاحب لکھتے ہیں کہ جنوری 2016ء میں ایک گاؤں میں نئی جماعت قائم ہوئی اور 87 افراد کو بیعت کرنے کی توفیق ملی۔کہتے ہیں کہ وہاں کے امام کو ٹریننگ دی گئی اور با قاعدہ نماز جمعہ کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔مولویوں کو جب پتا لگا تو انہوں نے بڑا زور لگایا کہ یہ لوگ احمدیت کو چھوڑ دیں مگر اس جماعت کے تمام نو مبائعین مضبوطی کے ساتھ احمدیت پر قائم رہے۔جب ان کو یہاں سے بھی ناکامی ہوئی تو یہ مولوی وہاں کے بادشاہ کے پاس گئے اور کہا کہ ان کو احمدیت سے روکیں۔چنانچہ بادشاہ نے ہمارے صدر کو بلایا اور کہا کہ اگر آپ کو مسجد چاہئے تو غیر احمدی مولوی آپ لوگوں کے لئے بنادیتے ہیں آپ لوگ احمدیت چھوڑ دیں۔اس پر صدر صاحب نے اسے کہا کہ آپ احمدیت کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ بادشاہ نے کہا کہ میں تو کچھ نہیں جانتا لیکن مولوی کہتے ہیں کہ احمدی مسلمان نہیں۔یہ بو کو حرام کے لوگ ہیں اور دہشتگرد لوگ ہیں۔یہ ہم سب کو قتل کر دیں گے۔اس پر صدر نے بادشاہ کو بتایا کہ احمدیت ہی حقیقی اسلام ہے اور مولوی تو ہمیں دھوکہ دیتے ہیں۔پہلے تو بادشاہ نے بات نہیں مانی۔کہنے لگا کہ تم احمدیت کو چھوڑ دو اور اگر نہیں چھوڑو گے تو میں تمہیں گاؤں سے نکال دوں گا۔اس پر صدر صاحب نے کہا کہ ہم گاؤں چھوڑ دیں گے لیکن احمدیت نہیں چھوڑیں گے۔یہ ان غریب لوگوں کا اور دور دراز رہنے والے لوگوں کا ایمان ہے اس پر بادشاہ کا دل بدل گیا اور اس نے کہا کہ تمہیں گاؤں چھوڑنے کی ضرورت نہیں جیسے دل چاہتا ہے کرو۔چنانچہ پھر اللہ تعالیٰ نے اسی طرح ان کے وہاں قدم جما دیئے۔نہ صرف ماننے والوں کے ایمان کو مضبوط کیا، ان کو محبت میں بڑھایا بلکہ مخالف کے دل کو بھی نرم کر کے ، اس بادشاہ کے دل کو ، چیف کے دل کو نرم کر کے اللہ تعالیٰ نے تائید و نصرت کے سامان پیدا فرمائے۔پھر مخالفت کے انجام اور اللہ تعالی کی تائید کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بینن کے ہی مبلغ لکھتے ہیں کہ میرے ریجن میں دو بڑے ریڈیو سٹیشن کے ذریعہ ہفتہ وار جماعتی تبلیغ کا سلسلہ جاری ہے اور علاقے کی ایک بڑی تعداد تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کا پیغام پہنچ رہا ہے۔ایک ریڈیو سٹیشن پر ہر بدھ کو تیس منٹ کا پروگرام نشر ہو تا تھا لیکن اس ریڈیو چینل کا وائس ڈائریکٹر ہماری مخالفت کیا کرتا تھا اور ہمارے پروگراموں میں روک پیدا کرنے کی کوشش کرتا تھا۔اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ اسی ریڈیو سٹیشن سے کرپشن کے الزام میں بر طرف کیا گیا اور عدالت نے اسے قید کی سز اسنادی۔اور جو نئے وائس ڈائریکٹر بنے انہیں ہم نے مشن آنے کی دعوت دی اور انہیں جماعتی اور اسلامی عقائد کے متعلق بتایا گیا۔کچھ لٹریچر بھی پڑھنے کے لئے دیا گیا اور اپنی تبلیغ کا مقصد بتایا۔اس کے بعد وہ کچھ عرصے تک ہمارے تبلیغی پروگرام سنتے رہے۔چنانچہ کچھ عرصہ بعد جب ان سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو یہ نئے ڈائریکٹر کہنے لگے کہ میں آپ کی تبلیغ سے بہت متاثر ہوا ہوں۔آپ کی تبلیغ کا انداز بہت دلکش ہے۔میں آپ کو